Anti-narcotics team inspected Warangal railway station

اضلاع کی خبریں جرائم و حادثات
انسداد منشیات ٹیم نے ورنگل ریلوے اسٹیشن کا معائنہ کیا۔

 

حیدرآباد/ورنگل:-7/نومبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

 

ورنگل پولس کمشنریٹ کے دائرہ اختیار میں منشیات پر قابو پانے کے ایک حصے کے طور پر ورنگل پولیس کمشنر امبر کشور جھا کے ہدایات پر اینٹی ڈرگس ٹیم اور انتظار گنج پولس کی نگرانی میں انتظار گنج پولیس نے بروز جمعرات ورنگل ریلوے اسٹیشن و اطراف و اکناف میں چیک کیا۔ اس تفتیش کے دوران پولیس نے مسافروں کے سامان کے چھوٹے اور بٹرے تھیلوں کی بھی جانچ کی۔

اس موقع پر انسداد منشیات ٹیم کے انچارج انسپکٹر سریش نے مسافروں سے کہا کہ کوئی بھی نامعلوم شخص غیر قانونی طور پر گانجہ جیسی نشہ آور اشیاء فروخت کرتا ہے یا استعمال کرتا ہے تو فوراً سیل نمبر 8712584473 پر اطلاع دیں۔ اطلاع دینے والوں کی تفصیلات صیغہ راز میں رکھی جائیں گی۔ اس تفتیشی پروگرام میں ڈاگ اسکاوٹ اور انسداد منشیات ٹیم کے انسپکٹر جے سریش، آر آئی شیوا کیشاولو، آر ایس آئی پورنا چندرا ریڈی، ایس آئی چاند پاشا، اے ایس آئی سمبیا اور عملہ نے حصہ لیا۔