State Minister Konda Surekha invited Chief Minister Revanth Reddy to participate in the "Sri Ram Navami Tirkalyan Brahmotsavam”.
ریاستی وزیر کونڈا سریکھانے کی وزیر اعلی ریونت ریڈی کو "سری رام نوامی تیرکلیاان برہمو تسووم” میں شرکت کی دعوت دی۔

حیدرآباد:-23/مارچ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
تلنگانہ کے وزیر برائے مذہبی امور، جنگلات اور ماحولیات، محترمہ کونڈا سریکھا نے بھدراچلم سری سیتا رام چندر سوامی مندر کے پجاریوں اور عہدیداروں کے ہمراہ وزیر اعلیٰ جناب اے ریونت ریڈی کو "سری رام نوامی تیرکلیاان برہمو تسووم” میں شرکت کی دعوت دی۔
محترمہ کونڈا سریکھا نے ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرم ارکا مالو اور وزیر زراعت تملا ناگیشورا راؤ کو بھی اس تقریب میں مدعو کیا۔ سری رام نوامی برہمو تسووم کا پوسٹر وزیر اعلیٰ، ڈپٹی سی ایم اور وزراء نے جاری کیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے مندر کی ترقی سے متعلق اراضی کے حصول اور دیگر تفصیلات کے بارے میں حکام سے دریافت کیا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ اراضی کے حصول اور مطلوبہ فنڈز کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے مشیر وی۔ نریندر ریڈی، پرنسپل سیکرٹری برائے مذہبی امور شیلجا رامایر، کمشنر برائے مذہبی امور سری دھر، بھدراچلم مندر کی ای او رما دیوی اور مندر کے پجاریوں سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔