Communists Played a Great Role in India’s Freedom Struggle: CPI Leader Takkallapalli Srinivas Rao
آزادی کی جدوجہد میں کمیونسٹوں کا عظیم کردار رہا: سی پی آئی لیڈر تکلاپلی سرینواس راؤ
ہنمکنڈہ:15/اگست
(دستور نیوز)
ہنمکنڈہ کے بالاسمدرم میں واقع کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (CPI) کے ضلعی دفتر میں 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر سی پی آئی ضلع کمیٹی کے زیرِ اہتمام پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ سی پی آئی کے ریاستی معاون سکریٹری تکلاپلی سرینواس راؤ نے قومی پرچم لہرایا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تکلاپلی سرینواس راؤ نے کہا کہ ملک کی آزادی کی جدوجہد میں کمیونسٹوں نے عظیم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے شمار عظیم شخصیات کی قربانیوں کے نتیجے میں ملک کو آزادی حاصل ہوئی اور آزادی کی جدوجہد کے دوران اپنی جانیں قربان کرنے والے مجاہدین کے نظریات کو آگے بڑھانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی ملک کی آزادی کی جدوجہد اور تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے عظیم رہنماؤں اور مجاہدین کی تاریخ نئی نسل تک پہنچانے کی ذمہ داری حکومتوں پر عائد ہوتی ہے۔
تکلاپلی سرینواس راؤ نے کہا کہ ملک کے آئین کو مذہبی آئین میں تبدیل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور آئین کا تحفظ ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت آئین کی جانب سے فراہم کردہ حقوق کو پامال کر رہی ہے اور ملک کو ہندو راشٹر میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے سیکولر اور جمہوری قوتوں، کمیونسٹوں اور تمام ہم خیال طبقات سے اپیل کی کہ وہ متحد ہوکر ان کوششوں کا مقابلہ کریں اور آئین کی بنیادی خصوصیات سیکولرازم، وفاقیت، مساوات اور سماجی انصاف کا تحفظ کریں۔
تقریب میں سی پی آئی ریاستی مجلسِ عاملہ کی رکن نیدونوری جیوتی، ریاستی کمیٹی کے ارکان سِرابوئین کروناکر، ضلع معاون سکریٹری مدّیل یلّیش کے علاوہ ضلع کے قائدین این۔اے اسٹالن، منی گال بھکشپتی، یدونوری وینکٹ راجم، کوٹے پاک روی، باشابوئین سنتوش، مالوت شنکر نائک، شنی گرپو راجو کمار، گنٹی راجیندر، اوٹکوری پرنیت گوڑ، الوال راجو، پونگوٹی رامو گوپال چاری، پجاری امرتایا، کوڈے پاک بابو، مامونوری دامودر اور دیگر نے شرکت کی۔
دستورنیوز
dastoornews.com