ہنمکنڈہ ضلع کلکٹرمحترمہ سکتا پٹنائک نے جمعرات کو 10ویں جماعت کے سالانہ امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔
حیدرآباد/ہنمکنڈہ:-21/مارچ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
کلکٹر ضلع ہنمکنڈہ محترمہ سکتا پٹنائک نے ہنمکنڈہ میں نعیم نگر کے تیجسوی ہائی اسکول اور حسن پارتھی منڈل بھیماورم کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں جاری دسویں جماعت کے سالانہ امتحان کے مراکز کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر کلکٹر نے متعلقہ امتحانی مراکز کے عہدیداروں سے امتحانی مراکز میں انتظامات اور طلباء کی حاضری فیصد کے بارے میں دریافت کیا۔ کلکٹر نے افسران کو بھر پور انتظامات سے امتحانات منعقد کرنے کا حکم دیا۔