child protection staute mgm konda surekha

Unveiling of Child Protection Statue at MGM Junction Attended by Minister Konda Surekha

Uncategorized
Unveiling of Child Protection Statue at MGM Junction Attended by Minister Konda Surekha
ایم جی ایم جنکشن پر شِشو سنرکشن مجسمہ کی نقاب کشائی، وزیر کونڈا سریکھا کی شرکت

golden gust house warangalazizia perfumes

حیدرآباد/ورنگل:یکم/فروری
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

شہر ورنگل کے مصروف ترین مقام ایم جی ایم جنکشن پر بلدیہ کی جانب سے تقریباً پینتیس لاکھ روپئے کی لاگت سے تعمیر کردہ شِشو سنرکشن (بچوں کے تحفظ) کے مجسمہ کی نقاب کشائی ایک پروقار تقریب میں انجام دی گئی۔ اس موقع پر ریاستی وزیر برائے دیودایہ، جنگلات و ماحولیات کونڈا سریکھا نے شہر کی میئر گنڈو سدھارانی اور ورنگل مغرب کے رکن اسمبلی نائنی راجندر ریڈی کے ہمراہ مجسمہ کا افتتاح انجام دیا۔

اس تقریب میں ضلع ورنگل کی کلکٹر ڈاکٹر ستیہ شاردا، ضلع ہنمکنڈہ کی کلکٹر چاہت باجپائی، مقامی کارپوریٹر وجیا لکشمی سریندر کے علاوہ دیگر عوامی نمائندے، بلدی عہدیداران اور معزز شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر کونڈا سریکھا نے کہا کہ حکومت عوامی مقامات کی خوبصورتی اور سماجی بیداری کو فروغ دینے کے لئے مختلف ترقیاتی کام انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شِشو سنرکشن مجسمہ بچوں کے تحفظ اور ان کی بہتر پرورش کے پیغام کو عام کرنے کے مقصد سے نصب کیا گیا ہے، تاکہ عوام میں بچوں کی دیکھ بھال اور ان کے حقوق کے تئیں شعور بیدار ہو۔

میئر گنڈو سدھارانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ورنگل شہر کو خوبصورت اور جدید بنانے کے لئے بلدیہ مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔ عوامی مقامات پر ایسے مجسمے نصب کرنے سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ سماجی پیغام بھی عوام تک پہنچتا ہے۔

رکن اسمبلی نائنی راجندر ریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے ورنگل شہر کی ترقی کے لئے خصوصی فنڈس جاری کئے جا رہے ہیں اور مستقبل میں بھی عوامی سہولتوں کو بہتر بنانے کے لئے مزید منصوبے شروع کئے جائیں گے۔

تقریب کے اختتام پر عوامی نمائندوں نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے فلاحی اور بیداری پروگراموں سے معاشرہ میں مثبت تبدیلی آئے گی اور شہریوں میں ذمہ داری کا احساس بڑھے گا۔
دستور نیوز ڈاٹ کام