فلاحی اسکیموں کے نفاذ میں کوئی کوتاہی نہ ہو۔ نینی راجندر ریڈی

There should be no lapse in the implementation of welfare schemes. Naini Rajender Reddy
حیدرآباد/قاضی پیٹ:-15/نومبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ورنگل ویسٹ اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی نینی راجندر ریڈی نے کہا کہ سرکاری فلاحی اسکیموں کے نفاذ میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے اور عوامی حکومت پارٹیوں سے بالاتر ہو کر کام کر رہی ہے۔ جمعہ کے روز قاضی پیٹ تحصیلدار دفتر میں کازی پیٹ منڈل (31، 47، 48، 61، 62، 63 ڈویژنز) کے 48 مستفیدین کو کالیان لکشمی اور شادی مبارک اسکیم کے تحت 4805568 روپے کے چیکس پیش کیے گئے۔

اس موقع پر رکن اسمبلی نے کہا کہ ابھی اور فنڈز بھی جاری کیے جائیں گے اور جن لوگوں کو ابھی تک فائدہ نہیں ملا ہے، انہیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں، جلد ہی باقی افراد کو بھی فراہم کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی عوامی نمائندے اور پارٹی کے قائدین عوام کی مشکلات کے حل کے لیے دستیاب رہیں گے۔

اس موقع پر انہوں نے عوام االناس کو کارتیکا پورنیما کے موقع پر سب کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر سابق کارپوریٹر ایڈوکیٹ ابو بکر، کارپوریٹرز جکولا رویندر، وجے سری راجالی، مامندلا راجو، سنچو اشوک، ڈویژن صدور انجنیلو، سنتوش، اساگر، رمیش، خواتین صدور نیلاماں، رضیہ بیگم، رہنما ایپا شری کانتھ، بھیرابوینا رمیش، کوکٹلا رمیش، جکولا نوین، بھیرابوینا اشوک، پرشانت، پوگلا سرینیواس، کرانتی بھارت، نوین، سمایا، روی تیجا، رمیش، تحصیلدار بھاو سنگھ، عہدیداران، مستفیدین کے اہل خانہ اور دیگر موجود تھے۔
