warangal police drugs

Warangal Police Commissioner Directs Strict Action Against Drug Offenders, Urges Protection of Youth from Marijuana Abuse

Uncategorized
Warangal Police Commissioner Directs Strict Action Against Drug Offenders, Urges Protection of Youth from Marijuana Abuse
نوجوانوں کو گانجہ کے نشے سے بچائیں، مجرموں کے خلاف سخت کارروائی۔ورنگل پولیس کمشنر کی ہدایت

golden gust house warangalazizia perfumes

حیدرآباد/ورنگل، 28/فروری
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

ورنگل پولیس کمشنر سنپریت سنگھ نے کہا ہے کہ ملک کا مستقبل نوجوان ہیں، لہٰذا انہیں گانجہ کے نشے سے بچانا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس کے لیے نشہ فروشی کے اصل ذرائع پر سخت کارروائی کی جائے۔

یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز کاکتیہ میڈیکل کالج میں منعقدہ ورنگل کمشنریٹ پولیس افسران کے جرائم جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں زیر التواء مقدمات، ملزمین کی گرفتاری، زیرِ تفتیش کیسوں، وارنٹس کی تعمیل، اور پولیس افسران و عملہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

پولیس کمشنر نے ہدایت دی کہ شہر کو گانجہ سے پاک بنانے کے لیے صرف استعمال کرنے والوں کو گرفتار کرنا کافی نہیں بلکہ گانجہ فروخت کرنے والے اہم افراد کو بھی شناخت کر کے گرفتار کیا جائے، اس مقصد کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کمشنریٹ حدود میں جوا کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، مضافاتی علاقوں میں مسلسل نگرانی رکھی جائے، چوری کی وارداتوں میں ملوث افراد کے خلاف ہسٹری شیٹ کھولی جائے، اور زیادہ واردات والے علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔

پولیس کمشنر نے مزید ہدایت دی کہ ایم جی ایم ہسپتال اور ریلوے اسٹیشن کے اطراف بھی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں اور تمام کیمروں کو جیو ٹیگنگ نظام سے جوڑا جائے۔ انہوں نے غیر قانونی ریت کی منتقلی اور راشن چاول کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، ورنہ محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

warangal police against durgs

اجلاس میں ڈی سی پی انکیت کمار، راجمہیندر نائک، کویتا، شبھم ناگ کے علاوہ ایڈیشنل ڈی سی پیز، اے سی پیز، انسپکٹرس، آر آئیز اور ایس آئیز نے شرکت کی۔

دستور نیوز ڈاٹ کام