collector hanamkonda chahat bajpai

Chahat Bajpai Assumes Charge as Hanumakonda District Collector

Uncategorized

golden gust house warangalazizia perfumes

Chahat Bajpai Assumes Charge as Hanumakonda District Collector
چاہت باجپئی نے ہنمکنڈہ ضلع کلکٹر کا عہدہ سنبھال لیا

حیدرآباد/ہنمکنڈہ، 26 /فروری
(دستورنیو زڈاٹ کام)

محترمہ چاہت باجپئی نے جمعرات کے روز ہنمکنڈہ ضلع کی نئی کلکٹر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔

کلکٹر چیمبر میں منعقدہ تقریب کے دوران ضلع کے اضافی کلکٹر این۔ روی، ضلع ریونیو افسر وی۔ وی۔ گنیش، ریونیو ڈویژنل افسران راتوڈ رمیش اور ڈاکٹر کنّم نارائن سمیت مختلف ضلعی افسران اور تحصیلداروں نے نئی کلکٹر سے ملاقات کی اور انہیں گلدستے پیش کرتے ہوئے نیک تمنائیں دیں۔

عہدہ سنبھالنے کے لیے جب محترمہ چاہت باجپئی کلکٹریٹ پہنچیں تو ایڈیشنل کلکٹر اور دیگر افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ بعد ازاں انہوں نے کلکٹر چیمبر میں باضابطہ طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

واضح رہے کہ ہنمکنڈہ کی سابق کلکٹر سنہا شبریش کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں مہابوب آباد ضلع کا کلکٹر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ محترمہ چاہت باجپئی اس سے قبل گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن میں میونسپل کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔

دستور نیوز ڈا ٹ کام