cp warangal sunpreet singh

Ban on Outsiders During Municipal Elections; Warangal Police Commissioner Sun Preet Singh Issues Directive

اضلاع کی خبریں
Ban on Outsiders During Municipal Elections; Warangal Police Commissioner Sun Preet Singh Issues Directive
میونسپل انتخابات کے دوران باہر کے افراد پر پابندی۔ورنگل پولیس کمشنر سن پریت سنگھ کی ہدایت

 

حیدرآباد/ورنگل؛8/فروری
(دستور نیوز ڈا ٹ کام)

ورنگل: میونسپل انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مہم کل شام 5 بجے اختتام پذیر ہو جائے گی، جس کے بعد انتخابی علاقوں میں باہر کے افراد کے داخلے پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔ اس بات کا اعلان ورنگل پولیس کمشنر سن پریت سنگھ نے کیا۔

پولیس کمشنر کے مطابق، ورنگل پولیس کمشنریٹ کے دائرہ اختیار میں آنے والے جنگاؤں، گھن پور ، پرکال، نرسم پیٹ اور وردھنا پیٹ شہروں میں میونسپل انتخابات منعقد ہو رہے ہیں، وہاں انتخابی مہم کل شام کے ساتھ ہی ختم ہو جائے گی۔ اس سلسلے میں انتخابی تشہیر کے لیے باہر سے آئے ہوئے سیاسی جماعتوں کے قائدین، کارکنان، تشہیری عملہ اور دیگر افراد کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ لازمی طور پر کل شام 5 بجے تک اپنے اپنے مقامات کو واپس لوٹ جائیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ مقررہ وقت کے بعد اگر کوئی غیر متعلقہ یا باہر کا فرد کمشنریٹ حدود میں بلا وجہ گھومتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف انتخابی ضابطۂ اخلاق اور قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کمشنر نے عوام اور تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ پرامن اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے پولیس محکمہ سے مکمل تعاون کریں۔