intezarganj police woman hospital

Unconscious Woman Shifted to Hospital, Intizar Gunj Police’s Prompt Action Praised

اضلاع کی خبریں جرائم و حادثات
Unconscious Woman Shifted to Hospital, Intizar Gunj Police’s Prompt Action Praised
اسپتال منتقل کی گئی بے ہوش خاتون، انتظار گنج پولیس کی مستعدی قابلِ ستائش

 

ورنگل:6/جنوری
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

منڈی بازار علاقے میں گزشتہ رات ایک خاتون سڑک پر بے ہوش ہو کر گر پڑی، جسے انتظار گنج پولیس نے فوری طور پر اسپتال منتقل کر کے بروقت علاج فراہم کیا۔

تفصیلات کے مطابق غوثیہ بیگم نامی خاتون گزشتہ رات اپنی تین سالہ بچی کے ساتھ منڈی بازار سے گزر رہی تھیں کہ لو بی پی (کم بلڈ پریشر) کے باعث اچانک بے ہوش ہو کر سڑک پر گر پڑیں۔ اسی دوران علاقے میں گشت پر موجود انتظار گنج کے سب انسپکٹر وینکٹیشورلو اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو پولیس گاڑی کے ذریعے ایم جی ایم اسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ بعد ازاں پولیس نے خاتون کے اہلِ خانہ کو واقعے کی اطلاع دی۔

شہریوں نے انتظار گنج پولیس کی بروقت کارروائی اور انسانی خدمت کے جذبے کو سراہا۔

dastoornews.com