Poetic Event Titled "Bura Kaun Hai aur Bhala Kaun Hai” to Be Held at Seva Clinic
13دسمبر کو ادارۂ ادبِ اسلامی ورنگل کے زیرِ اہتمام مشاعر

ورنگل:10/دسمبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
—ادارۂ ادبِ اسلامی ورنگل کے شعبۂ نشر و اشاعت کے مطابق ادارۂ ادبِ اسلامی ورنگل کے زیرِ اہتمام ایک خصوصی مشاعرہ بطرح "برا کون ہے اور بھلا کون ہے” منعقد کیا جائے گا۔ اس مشاعرہ کا قافیہ "بھلا” اور ردیف "ہے” مقرر کی گئی ہے۔ یہ ادبی محفل 13 دسمبر 2025ء، بروزِ ہفتہ، دوپہر 2 بجے سیوا کلینک، سابقہ نیا مدرسہ، نظام پورہ منڈی بازار، ورنگل میں منعقد ہوگی۔
اس ادبی نشست کی صدارت ڈاکٹر نعیم سلیم فرمائیں گے، جب کہ مہمانِ خصوصی کے طور پر ڈاکٹر رحیم رامش اور جناب فیصل وارثی شرکت کریں گے۔محفلِ مشاعرہ میں مدعو مہمان شعراء میںجناب امجد سلیم امجدجناب مہیمن راحل جناب نصیر الدین نصیر (کریمنگر)شامل ہوں گے۔ اسی طرح خصوصی مدعوئین کی حیثیت سےجناب حفیظ خان اور معروف نعت خواں جناب مجتہد الدین شرکت کریں گے۔مشاعرہ میں میزبان شعراء کرام بھی اپنے منتخب کلام سے سامعین کو محظوظ فرمائیں گے، جن میں شامل ہیں:حضرت اقبال شیدائی، جناب اقبال درد، جناب مسعود محشر، جناب ناصر واحدی، جناب حسینی برتر، جناب وحید گلشن، پروفیسر احمد حسین خیال، جناب اکبر ضیاء، جناب مجاہد حسین جوہر، جناب حامد حسین حامد، جناب داؤد اسلوبی، جناب حمید عکسی، جناب قادر انصاری، جناب خواجہ کیفی، جناب امیر الدین امیر اور ڈاکٹر شجیع اکبر۔
محفل کی نظامت کے فرائض جناب اقبال درد انجام دیں گے۔داعمینِ مشاعرہ سید عبدالحفیظ اور حامد حسین حامد نے اہلِ ذوق حضرات سے درخواست کی ہے کہ وقتِ مقررہ پر اپنے رفقاء کے ساتھ شرکت فرما کر اس ادبی نشست کو کامیاب بنائیں۔