Mushaira in Warangal organized by Tahreek-e-Qalam
تحریک قلم ورنگل کے زیر اہتمام "طرحی و غیر طرحی مشاعرہ

حیدرآباد/ہنمکنڈہ:-3/فروری
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
الداعی تحریک قلم ‘ ورنگل کی اطلاع کے مطابق بتاریخ08/ فبروری 2025′ بروز ہفتہ ( Second Saturday ) بوقت 2 بجے دن’ بمقام اسلامک انفارمیشن سنٹر ‘ رائے پورہ ‘ ہنمکنڈہ میں "طرحی و غیر طرحی مشاعرہ منعقد کیا جائےگا۔
مصرع طرح : ” صبح کے بھروسے پر شمع تو بجھا دی ہے ” قوافی : سزا ‘ لگا ‘ دعا وغیرہ ردیف : دی ہے ۔مشاعرہ کی صدارت محمد شاہ عالم ندوی فلاحی ‘ ناظم مدرسہ ریاض البنات ‘چنتل ورنگل و نائب صدر وفاق العلماء تلنگانہ کرینگے۔بطور مہمانان خصوصی ڈاکٹر رضا ملک خان صاحب ‘ اسو سیٹ پروفیسر ‘ گورنمنٹ میڈیکل کالج ‘ نرسم پیٹھ ‘ جناب الحاج محمد فیض الرحمن شکیل صاحب ‘ سابق امیر مقامی ‘ ہنمکنڈہ ‘ جناب سید خواجہ فرید الدین صاحب ‘ مدرس ‘ جی- ایچ- ایس ‘ چنتل ‘ ورنگل شریک ہونگے۔
مہمان شعراء میں ڈاکٹر رحیم رامش ( کاغذ نگر ) ‘ ڈاکٹر نعیم سلیم( حیدرآباد ) ‘ جناب امجدسلیم امجد ( کریم نگر ) ‘ جناب راحل کریم نگر ی(کریم نگر)’ جناب فیصل وارثی (کریم نگر )’ جناب سہیل کریم نگری ( کریم نگر )
میزبان شعراء میں جناب اقبال شیدائی ‘جناب مسعود مرزا محشر، جناب ناصر واحدی،جناب اقبال درؔد ‘ جناب حسینی برتر، جناب وحید گلشن، پروفیسر احمد حسین خیال، جناب اکبرضیاء ، جناب مجاہد حسین جوہر، جناب حمید عکسی، جناب حامد حسین حامد، جناب داود اسلوبی ، جناب اندور عبدالقادر ،جناب امیرالدین امیر، جناب خواجہ کیفی ‘ جناب سید نذیر احمد پرواز ‘ ڈاکٹر شجیع اکبر تمام شعراء اپنے طرحی و غیر طرحی کلام سے سامعین کو محظوظ فرمائیں گے۔ اردو سرکاری و غیرسرکاری کالج و مدارس کے استاذہ و طلبا کے علاوہ تمام اہل مادری زبان اردو اورمحبا ن اردو سے معہ دوست ‘ احباب کے ساتھ شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔تاکہ اپنی مادری زبان کے ساتھ دلچسپی باقی رہے۔