تلنگانہ کے لیے جدوجہد کرنے والے تحریکی کارکنوں کے ساتھ انصاف فراہم کیا جائے ۔ سی پی آئی اسٹیٹ سکریٹری سرینواس
حیدرآباد/ورنگل:-2/جون
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری تکلا پلی سرینواس راؤ نے کہا کہ تلنگانہ تحریک کے مقصد کو پورا کیا جانا چاہئے۔ سی پی آئی کے ضلع دفتر بالا سمدرم ہنمکنڈہ میں منعقدہ جشن تلنگانہ یوم تاسیس کہ موقع پر قومی پرچم لہرایا۔
بعد ازاں سی پی آئی کے ضلعی قائدین کے ہمراہ کیک کاٹا اور تقسیم کیا گیا۔ سب سے پہلے انہوں نے ہنمکنڈہ عدالت سنٹر میں تلنگانہ کے شہداء کی یادگار پر پھولوں کے ہار چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ ریاست کے دس سال مکمل ہونے کے موقع پر انہوں نے تلنگانہ کے لیے جدو جہد کرنے والی جماعتوں اور تنظیموں کو مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے لیے جدوجہد کرنے والے تحریکی کارکنوں کو انصاف فراہم کیا جائے اور تحریک کے دوران تلنگانہ کے لیے جان دینے والے تحریکی کارکنوں کے اہل خانہ کو تعاون فراہم کیا جائے۔ پچھلے دس سالوں میں اس وقت کی حکومت نے تحریک میں حصہ لینے والوں کی بہبود کی کوئی پرواہ نہیں کی اور موجودہ کانگریس حکومت سے انصاف کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس تقریب میں سی پی آئی کے ضلع سکریٹری کررے بکشاپتی، سابق ضلع سکریٹری سرابوائینا کرناکر، ضلعی اسسٹنٹ سکریٹری مدیلا ایلیش، ضلعی قائدین کارے لکشمن، وامونیگالا بکشاپتی، ویلپولا سارنگاپانی، جکو راجو گوڈ، کوٹیپاکا روی، ایشابوینا سرینواس، باشابوئینا سنتھو، کندے سنتھو، پونڈہ نارناس، پونڈا نارناس، انیل کمار اور دیگر نے شرکت کی۔