Demonstration of Hindu-Muslim Ganga-Jamani civilization on the occasion of Ramadan, A Ravi Kumar expresses joy
رمضان کے موقع پر ہندو مسلم گنگا جمنی تہذیب کا مظاہرہ، اے روی کمار کا اظہار مسرت
حیدرآباد/کریم نگر:-25/مارچ
(دستور نیو زڈاٹ کام)
تلنگانہ کمرشل ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نان گزٹیڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر محمد مجاہد حسین کی زیر قیادت رمضان افطار کے موقع پر کھجور اور تحائف کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر جوائنٹ کمشنر کمرشل ٹیکس کریم نگر اے روی کمار نے کہا کہ مختلف مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہوکر گنگا جمنی تہذیب کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

رمضان کے مقدس مہینے میں ہندو، مسلم اور سکھ برادری کو ایک پلیٹ فارم پر لاکر بھائی چارے اور محبت کو فروغ دینا اس پروگرام کا مقصد تھا۔ کریم نگر میں منعقدہ اس تقریب میں تلنگانہ کمرشل ٹیکس نان گزٹیڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ضلع صدر جی بکشپتی، منیجر اے روی کمار، اور ملازمین کے رہنما جگن موہن ریڈی، محمد عبدال باری، محمد صلاح الدین، محمد الیاس، محمد اشرف، محمد احمد حسین اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر تمام شرکاء کو رومال، شال اور کھجور پیش کیے گئے، جو رمضان کے تحفے کے طور پر دیے گئے۔ اس تقریب کے ذریعے ہندو مسلم اتحاد کا پیغام عام کیا گیا تاکہ تمام مذاہب کے پیروکار آپس میں محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔