islami adab mushaira warangal

​Idara-e-Adab-e-Islami Warangal Hosts Successful ‘Tarahi’ Mushaira.

اضلاع کی خبریں سخن سرائے
​Idara-e-Adab-e-Islami Warangal Hosts Successful ‘Tarahi’ Mushaira.
ادارۂ ادبِ اسلامی ورنگل کے زیر اہتمام کامیاب طرَحی مشاعرہ

 

حیدرآباد/ورنگل
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

ادارۂ ادبِ اسلامی ورنگل کے زیر اہتمام ایک شاندار اور کامیاب طرَحی مشاعرہ منعقد ہوا جس میں ممتاز شعراء کرام نے اپنے دلکش کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔تقریب کا آغاز جناب محمد معشوق کی روح پرور تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس کے بعد جناب حفیظ خان نے حمدِ باری تعالیٰ اور جناب محمد غوث الدین نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کر کے محفل کو ایمان افروز بنا دیا۔

 

مشاعرہ کی صدارت ڈاکٹر محمد بہادر علی نے فرمائی، جب کہ جناب محمد حفیظ خان مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔
ڈاکٹر بہادر علی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ "تہذیب اور ادب کو فروغ دینے میں اردو زبان کا کلیدی کردار ہے۔ اردو وہ زبان ہے جو دلوں کو جوڑتی ہے اور قومی یکجہتی کو مضبوط بناتی ہے۔

اردو مشاعرے نہ صرف ادبی محفلیں ہیں بلکہ یہ محبت، بھائی چارے اور انسانیت کے رشتوں کو مستحکم کرتے ہیں۔”مشاعرہ میں حضرت اقبال شیدائی، جناب اقبال درؔد، جناب وحید گلشن، جناب اکبر ضیاء، جناب حمید عکسی، جناب امیرالدین امیر، جناب داؤد اسلوبی اور ڈاکٹر شجیع اکبر نے اپنے خوبصورت طرحی کلام سے داد و تحسین حاصل کی۔

adab islami warangal mushaira

مزید برآں، منچریال سے محترم سعید اطہر اور ممبئی سے جناب واحد تنویر کا مرسلہ طرحی کلام بھی سامعین کو سنایا گیا، جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا۔نظامت کے فرائض جناب اقبال درؔد نے نہایت خوش اسلوبی اور شائستگی کے ساتھ انجام دیے۔ محفل میں اہلِ ذوق حضرات کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے مشاعرہ کے اختتام تک اپنی حاضری برقرار رکھی۔آخر میں کنوینر سید عبدالحفیظ نے تمام مہمانانِ گرامی، شعراء کرام اور حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مشاعرہ کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ مشاعرہ ورنگل میں اردو زبان و ادب کے فروغ کی ایک یادگار مثال ثابت ہوا۔