fire safety week

Hanamkonda District Collector Pravinia releases Fire Safety Week poster

اضلاع کی خبریں
Hanamkonda District Collector Pravinia releases Fire Safety Week poster
ہنمکنڈہ ضلع کلکٹر پراوینیا نے فائر سیفٹی ہفتہ پوسٹر کا اجرا کیا

 

حیدرآباد/ہنمکنڈہ:-13/اپریل
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

 

ضلع ہنمکنڈہ میں اپریل 14 سے 20 تک ملک بھر میں منائے جانے والے "فائر سیفٹی ہفتہ” کے موقع پر ضلع کلکٹر پی. پراوینیا نے اتوار کے روز فائر ڈیپارٹمنٹ کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر اس ہفتہ کی مہم کا پوسٹر جاری کیا۔اس موقع پر ضلع فائر آفیسر کونڈم جئے پال ریڈی نے بتایا کہ فائر سیفٹی ہفتہ کا آغاز 14 اپریل کو اُن فائر اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا جائے گا جنہوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانیں قربان کیں۔

انہوں نے کہا کہ 15 اپریل سے 20 اپریل تک ضلع کے اسکولوں، کالجوں، پٹرول پمپس، سنیما ہالز، کولڈ اسٹوریجز، صنعتوں وغیرہ میں آگ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں شعور بیداری پروگرامس منعقد کیے جائیں گے۔فائر آفیسر نے مزید کہا کہ عوام، ادارہ جات اور طلبہ میں فائر سیفٹی سے متعلق جانکاری فراہم کی جائے گی تاکہ آگ لگنے کے واقعات میں جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی فائر ایمرجنسی کی صورت میں فوری اطلاع درج ذیل نمبروں پر دیں: – ہنُمکنڈہ فائر اسٹیشن: *8712699304, **8712699305* – پَرکال فائر اسٹیشن: *8712699306, **8712699307* انہوں نے کہا کہ بروقت اطلاع دینے سے نقصان کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے۔پوسٹر اجرا کے اس موقع پر فائر اسٹیشن کے عہدیدار ایل. دایاکر، وی. بھدرَیّا، ہنُمکنڈہ و پَرکال فائر اسٹیشن کے دیگر اسٹاف و عہدیدار موجود تھے۔