motocyle theft arrested

Seven Accused Including Four Juveniles Arrested in Two-Wheeler Motorcycle Theft Case

اضلاع کی خبریں جرائم و حادثات
Seven Accused Including Four Juveniles Arrested in Two-Wheeler Motorcycle Theft Case
دو پہیہ موٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث چار کمسنوں سمیت سات ملزمین گرفتار

 

حیدرآباد/ورنگل:12/فروری
(دستور نیوز ڈا ٹ کام)

ورنگل پولیس کمشنریٹ کی حدود کے ساتھ ساتھ حیدرآباد شہر میں دو پہیہ گاڑیوں کی چوریوں میں ملوث سات رکنی ٹولے کو سنگم پولیس اور سی سی ایس پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جمعرات کے روز گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدگان میں چار کمسن ملزمین بھی شامل ہیں۔

پولیس نے ملزمین کے قبضے سے تقریباً 15 لاکھ روپے مالیت کی 15 مسروقہ دو پہیہ گاڑیاں برآمد کرلیں۔ گرفتار شدگان میں چار کمسن ہونے کے علاوہ دیگر تین ملزمین کی شناخت درانگولا انجی ولد روی (عمر 21 سال) ساکن ہنمکنڈہ، اُرسو سنتوش ولد لنگیا (عمر 27 سال)، اور جائدا رام کرشنا ولد راجیا (عمر 32 سال) ساکن جَمّی کنٹہ ضلع کریم نگر کے طور پر کی گئی ہے۔

ایسٹ زون کے ڈی سی پی انکیت کمار نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تمام ملزمین ایک ہی سماجی طبقے اور ایک ہی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کے درمیان گہری دوستی تھی۔ یہ افراد اپنی آمدنی کا بیشتر حصہ عیش و عشرت اور شراب نوشی پر خرچ کرتے تھے۔ آمدنی کم پڑنے پر انہوں نے آسانی سے رقم حاصل کرنے کے لیے پارک کی گئی دو پہیہ گاڑیوں کی چوری کا منصوبہ بنایا۔

motorcycle theft arrested

ملزمین نے ورنگل کمشنریٹ اور حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں تالا لگی گاڑیوں کو نشانہ بنایا اور انہیں ہنمکنڈہ کے پدماکشی گٹہ علاقے میں خفیہ طور پر چھپا دیتے تھے۔ ملزمین نے مجموعی طور پر 15 وارداتیں انجام دیں، جن میں سبیداری پولیس اسٹیشن حدود میں 5، سنگم، حسن پرتی اور ملز کالونی پولیس اسٹیشن حدود میں دو دو، دھرم ساگر پولیس اسٹیشن حدود میں ایک، جبکہ حیدرآباد کے مڈی پلی پولیس اسٹیشن حدود میں دو چوریاں شامل ہیں۔

یکم تاریخ کو سنگم پولیس اسٹیشن حدود کے آشا لپلّی گاؤں میں ایک دو پہیہ گاڑی کی چوری کے بعد مالک کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا۔ اعلیٰ حکام کی ہدایت پر خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دے کر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمین کی شناخت کی گئی۔ آج صبح گوِیچرل گاؤں کے گنڈو سمّیا مندر کے قریب ایس آئی ومشی کرشنا کی قیادت میں گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران دو مسروقہ گاڑیوں پر سوار چھ ملزمین کو مشتبہ حالت میں حراست میں لیا گیا۔ تفتیش کے دوران ملزمین نے چوری کی وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔ ان کی نشاندہی پر پدماکشی گٹہ علاقے سے مزید مسروقہ گاڑیاں برآمد کی گئیں۔

اس کامیاب کارروائی میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر مامونور اے سی پی وینکٹ، پروتھگیری سرکل انسپکٹر راج گوپال، سی سی ایس انسپکٹر راغھویندر، سنگم ایس آئی ومشی کرشنا، اے اے او سلمان پاشا، ہیڈ کانسٹیبل سنتوش اور بابو، کانسٹیبلز شروَن، یعقوب پاشا، نوین اور کارتیک کو ڈی سی پی نے مبارکباد پیش کی۔