Khammam Minority Congress Party leaders organize Iftar party

اضلاع کی خبریں
Khammam Minority Congress Party leaders organize Iftar party
کھمم اقلیتی کانگریس پارٹی قائدین کی جانب سے دعوتِ افطار کا اہتمام

 

dastoornews

حیدرآباد/کھمم:-25/مارچ
(دستور نیوزڈاٹ کام)

کھمم ضلع کانگریس پارٹی اقلیتی قائدین کی جانب سے کھمم شہر کے سٹی سنٹرل کنونشن ہال میں دعوتِ افطار کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مہمانانِ خصوصی کے طور پر کھمم سٹی کانگریس صدر محمد جاوید اور کھمم ضلع کانگریس صدر درگا نے شرکت کی۔

khammam congress iftar party

اس موقع پر محمد جاوید کی شال پوشی اور گل پوشی کی گئی۔ محمد جاوید نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ افطار پارٹی کے ذریعے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کا ایک جگہ ملاقات کرنا اور حالاتِ حاضرہ پر تبادلہ خیال کرنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے دعوتِ افطار کو قومی یکجہتی کی علامت قرار دیا۔

khammam congress party iftar

اس تقریب میں کھمم شہر کے متعدد دانشوران اور معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاں تمام فرزندانِ توحید نے سٹی سنٹرل کنونشن ہال میں نمازِ مغرب ادا کی اور بعد نمازِ مغرب تمام شرکاء کے لیے طعام کا اہتمام کیا گیا۔

khammam congress party iftar