cm warangal ,hanamkonda, flood affected area

Chief Minister Revanth Reddy conducts aerial inspection of flood-affected areas of Warangal and Hanamkonda

اضلاع کی خبریں تلنگانہ
Chief Minister Revanth Reddy conducts aerial inspection of flood-affected areas of Warangal and Hanamkonda, receives grand welcome at Arts and Science College helipad.

وزیراعلیٰ ریو نت ریڈی کا ورنگل و ہنمکنڈہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ، آرٹس اینڈ سائنس کالج ہیلِی پیڈ پر شاندار استقبال

حیدرآباد /ہنمکنڈہ / ورنگل:31 /اکتوبر
( دستور نیوز ڈاٹ کام)

ریاست تلنگانہ کے وزیراعلیٰ جناب اے۔ ریو نت ریڈی نے آج ورنگل اور ہنمکنڈہ اضلاع میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ (Aerial View) کیا۔ معائنہ کے بعد وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر ہنمکنڈہ آرٹس اینڈ سائنس کالج کے ہیلی پیڈ پر اترا۔

cm hanamkonda, warangal flood affected area

اس موقع پر ریاستی وزرائے ریونیو، ہاؤزنگ، اطلاعات و تعلقاتِ عامہ جناب پونگلیٹی سرینواس ریڈی، وزیر ٹرانسپورٹ و بی سی ویلفیئر جناب پونم پربھاکر، وزیراعلیٰ کے مشیر جناب وین نریندر ریڈی بھی ان کے ہمراہ تھے۔آرٹس کالج میدان میں وزیراعلیٰ کا پرتپاک استقبال ریاستی وزیرِ ماحولیاتیات و جنگلات و دیو دایہ محکمہ محترمہ کونڈا سُریکھا، ڈپٹی اسپیکر جناب رام چندر نائک، ورنگل کی رکنِ پارلیمنٹ ڈاکٹر کڈیم کاویا، میئر گنڈو سُدھا رانی، ایم ایل ایز نائنی راجندر ریڈی، کڈیم سریہری، ریویری پرکاش ریڈی، دنتی مادھو ریڈی اور کے۔ آر۔ نرراجو کے علاوہ متعدد عوامی نمائندوں نے کیا۔

cm hanamkonda warangal flood affected area

استقبالیہ تقریب میں ورنگل اور ہنمکنڈہ کے کلکٹرز محترمہ سنیہا شبریش اور ڈاکٹر ستیہ شاردا، ورنگل پولیس کمشنر سنپریت سنگھ، گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن کمشنر چاہت باجپائی نے وزیراعلیٰ اور وزراء کا خیرمقدم کیا۔وزیراعلیٰ نے بعد ازاں وزراء اور ارکانِ اسمبلی کے ہمراہ خصوصی گاڑی کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا زمینی معائنہ کیا۔ انہوں نے سمّیّہ نگر پہنچ کر متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور انہیں یقین دلایا کہ ریاستی حکومت ہر ممکن امداد کے لیے ان کے ساتھ ہے۔

cm in warangal hanamkonda flood affected area inspection
Chief Minister Revanth Reddy conducts aerial inspection of flood-affected areas of Warangal and Hanamkonda