Complete the beautification work of the junction by April 14. Hanamkonda District Collector P Pravnia
14 اپریل تک جنکشن کی خوبصورتی کے کام مکمل کریں
متعلقہ محکموں کے افسران کو ہنمکنڈہ ضلع کلکٹر پراونیا کی ہدایت ہنمکنڈہ

حیدرآباد/ہنمکنڈہ:-22/مارچ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ہنمکنڈہ ضلع کے ایلکا تورتی منڈل مرکز میں کوڈا کے تحت شروع کیے گئے ایلکا تورتی جنکشن کی خوبصورتی کے کاموں کو 14 اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ہفتہ کے روز ہنمکنڈہ ضلع کلکٹریٹ میں کڈا کے وائس چیئرمین اشوینی تاناجی واکاڈے، ایڈیشنل کلکٹر وینکٹ ریڈی اور آر ڈی او راتھوڈ رمیش کے ساتھ الکتورتی جنکشن کی خوبصورتی اور ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا ، اس موقع پر یہ ہدایات ہنمکنڈہ ضلع کلکٹر پی پراوینیا نے متعلقہ محکموں کے افسران کو دی۔
اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران نے ایلکاتورتی جنکشن کی خوبصورتی اور ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کے بارے میں کلکٹر کو آگاہ کیا۔ بعد ازاں ضلع کلکٹر پراونیا نے کہا کہ ایلکاتورتی جنکشن کی خوبصورتی اور دیگر ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
جنکشن کے ارد گرد گرلز کی تنصیب، سبزپودوں ہریالی کے فروغ کے لیے لان اور پودوں کی شجرکاری، ہائی ماسٹ لائٹس کی تنصیب، نکاسی آب کا نظام اور دیگر ترقیاتی کاموں کو معیاری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اس اجلاس میں کوڈا کے پی او اجیت ریڈی، ای ای بھیم راو، تحصیلدار جگت سنگھ، ایم پی ڈی او وجے کمار، آر ٹی سی اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔