تلنگانہ میں رکے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فوری منظوری دینے کی درخواست
Telangana Chief Minister Revanth Reddy has requested Union Minister for Forests and Environment Bhupendra Yadav to immediately clear the stalled development projects in the state.

دہلی:-16/جنوری
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے مرکزی وزیر جنگلات و ماحولیات بھوپیندر یادو سے درخواست کی کہ ریاست میں جاری کئی ترقیاتی منصوبوں کے لیے فوری طور پر جنگلات اور ماحولیاتی منظوری دی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار دہلی میں اندرا پریاورن بھون میں ملاقات کے دوران کیا۔

وزیر اعلیٰ نے مرکزی وزیر کو بتایا کہ جنگلات کی منظوری نہ ملنے کی وجہ سے تلنگانہ میں 161 منصوبے رکے ہوئے ہیں، جن میں سے 38 منصوبے وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کی منظوری کے انتظار میں ہیں۔ انہوں نے ان منصوبوں کے لیے فوری منظوری کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر اعلی ریونت ریڈی نے مزید کہا کہ زیادہ تر رکے ہوئے منصوبے دور دراز علاقوں اور بائیں بازو کی شدت پسندی سے متاثرہ علاقوں میں ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ منظوری کی تاخیر کی وجہ سے قومی شاہراہوں، ایجنسی علاقوں میں ٹاورز کی تعمیر، پی ایم جی ایس وائی اور دیگر ریاستوں کو جوڑنے والی سڑکوں کی تعمیر متاثر ہو رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے خاص طور پر گوروویلی پروجیکٹ کی منظوری کا مطالبہ کیا۔ مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے وزیر اعلیٰ کی درخواستوں پر مثبت ردعمل دیا۔اس ملاقات میں وزیر اعلیٰ کے ہمراہ وزراء کونڈا سریکھا، پونم پربھاکر، پونگلٹی سرینواس ریڈی، ایم پی پورویک بلرام نائک، ریاستی چیف سکریٹری شانتی کماری اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔