تیجسوی اسکول انتظامیہ کا غیر مناسب رویہ اَیپّا مالا پہننے والے طالب علم کے ساتھ نامناسب برتاؤ ۔
۔ اَیپّا عقیدت مندوں اور وی ایج پی کا اسکول انتظامیہ کے خلاف احتجاج
Tejaswi School Administration’s inappropriate behavior towards a student wearing an Iyappa mala.
. Iyappa devotees and VJP protest against the school administration
حیدرآباد/ہنمکنڈہ:-2/ڈسمبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
تیجسوی اسکول، ہنٹر روڈ، ہنمکنڈہ کے انتظامیہ نے اَیپّا مالا پہننے والے ایک طالب علم کے ساتھ غیر ضروری سختی برتی۔تیجسوی اسکول انتظامیہ کا غیر مناسب رویہ اَیپّا مالا پہننے والے طالب علم کے ساتھ نامناسب برتاؤ پر ویشوا ہندو پریشد کے زیر قیادت عقیدت مندوںنے ناراضگی کا اظہار کیا۔

اسکول انتظامیہ نے طالب علم کو انتباہ دیا کہ وہ مالا پہن کر اسکول نہ آئے بلکہ صرف یونیفارم میں ہی اسکول حاضر ہو۔ اسکول کے پی ای ٹی ٹیچر نے طالب علم کو مالا پہننے پر ایک گھنٹے تک کھڑا رکھا اور پھر زبردستی اسے یونیفارم پہننے پر مجبور کیا۔ اس واقعے پر اَیپّا عقیدت مندوں نے اسکول انتظامیہ کے رویے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
ویشوا ہندو پریشد کے زیر قیادت عقیدت مندوں اور پولیس کے درمیان اسکول میں تلخ بحث ہوئی۔ اسکول انتظامیہ کے اس طرزِ عمل پر عوامی حلقوں میں شدید مذمت کی جا رہی ہے۔