brs party press meet

BRS leaders hold press conference in Hanamkonda, strongly criticize Congress

Uncategorized
ہنمکنڈہ میں بی آر ایس قائدین کی پریس کانفرنس، کانگریس پر سخت تنقید

 

brs party meeting

 

حیدرآباد/ورنگل:-20/نومبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

BRS leaders hold press conference in Hanamkonda, strongly criticize Congress

 

ہنمکنڈہ میں بی آر ایس پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے پریس کانفرنس منعقد کی، جس میں کانگریس اور اس کے قائدین پر شدید تنقید کی گئی۔
اس موقع پر سابق وزیر ایرابلی دیاکر رائو نے کہا کہ کانگریس کے رہنما ریونت ریڈی کو تلنگانہ کا غدا ر اور بے وقو ف قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس قائدین نے تلنگانہ کے حصول کے لیے قربانیاں دی ہیں، جبکہ ریونت ریڈی نے جدوجہد سے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے چندرابابو کے خلاف لڑائی لڑی، دہلی میں بھی جدوجہد کی، لیکن آپ صرف جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔
انہوں نے ریونت ریڈی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بی آر ایس حکومت کے منصوبوں کی مخالفت کر رہے ہیں اور جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔
اس موقع پر ایرابلی نے کانگریس سے سوال کیا کہ انہوں نے خواتین کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ آپ نے خواتین کے لیے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، اور اب جھوٹے دعوے کر رہے ہیں۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ تلنگانہ کی ترقی کا سہرا مکمل طور پر وزیراعلیٰ کے سی آر کو جاتا ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ کسانوں کی ترقی، خواتین کے حقوق اور بنیادی سہولیات کے حوالے سے بی آر ایس حکومت نے جو کام کیا، وہ کانگریس کبھی نہیں کر سکی۔

کانگریس پر الزامات لگاتے ہوئے اس وقت رہنماؤں نے کہا کہ کانگریس عوام کو دھوکہ دے رہی ہے اور ان کے قائدین ذاتی مفادات کے لیے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریونت ریڈی اور ان کی پارٹی تلنگانہ کی ترقی کی دشمن ہیں۔

کلوجی بھون کے افتتاحی تقریب کے حوالے سے سابق ایم ایل اے تاتیکونڈا راجیہ نے کہا کہ کم از کم شاعر اور فنکاروں کی عزت تو کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس کلوجی بھون جیسے اہم منصوبوں کو مکمل کرنے میں ناکام رہی۔

 

brs press meet
BRS leaders hold press conference in Hanamkonda, strongly criticize Congress

سابق چیف وہپ وینے بھاسکر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے سی آر نے تلنگانہ کو ایک مثالی ریاست بنایا ہے اورکے سی آر کے ترقیاتی منصوبے عوام کو یاد رہیں گے، اور کانگریس کی حکومت کبھی ان منصوبوں کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔

گندرا رمانا ریڈی نے کہا بی آر ایس قائدین نے ریونت ریڈی پر الزام عائد کیا کہ وہ چندرابابو کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔:
> "ریونت ریڈی نے تلنگانہ عوام کو دھوکہ دیا ہے اور صرف سیاسی انتشار پیدا کر رہے ہیں۔

پریس کانفرنس میں بی آر ایس رہنماؤں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کانگریس کے جھوٹے وعدوں پر یقین نہ کریں اور تلنگانہ کی ترقی کے لیے بی آر ایس کے ساتھ کھڑے رہیں۔