نرسم پیٹ گورنمنٹ میڈیکل کالج میں جاریہ تعلیمی سال سے کلاسوں کے آغاز کی تیاری کریں۔ضلع کلکٹر ڈاکٹر ستیہ شاردا
حیدرآباد/نرسم پیٹ:-10/ستمبر
(دستو ر نیوز ڈاٹ کام)
ضلع کلکٹر ڈاکٹر ستیہ شاردا نے نرسم پیٹ میں جاریہ تعلیمی سال سے شروع ہونے والے میڈیکل کالج کا فیلڈ سطح پر انتظامات کا معائنہ کیا۔
ضلع کلکٹر ڈاکٹر ستیہ شاردا نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ نرسم پیٹ گورنمنٹ میڈیکل کالج میں اس تعلیمی سال سے کلاسوں کے آغاز کی تیاری کریں۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کلکٹر نے پرنسپل کو مشورہ دیا کہ وہ اس تعلیمی سال سے میڈیکل کلاسوں اور طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے ضروری تدریسی اور غیر تدریسی عملہ، کالج کے انتظام کے لیے دیگر بنیادی سہولیات اور سامان فراہم کرنے اور اسپتال میں خدمات انجام دینے کے لیے اقدامات کریں۔

اس مو قع پر کلکٹر نے عہدیداروں کے ساتھ نئے تعمیر شدہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ میڈیکل کالج میں اے بلاک اور سی بلاک کے اہم ضروریات ، فرنشننگ، فرنیچر اور آلات کی جانچ بھی کی گئی۔

اس پروگرام میں میڈیکل کالج کے پرنسپل موہن داس، ڈی آر ڈی او کوسلیہ دیوی، زیڈ پی سی ای او رامی ریڈی، ڈسٹرکٹ بی سی ویلفیئر آفیسر پشپالتا، ٹی جی ایم آئی ڈی سی ای ای پرساد اور دیگر نے حصہ لیا۔