ریا ستی وزیر کنڈا سریکھا نے سدولہ بتکما اور دسہرہ تہوار کے موقع پر کئے جانے والے انتظامات کے جائزہ لیا۔
حیدرآباد/ورنگل:-یکم /اکتوبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ریاستی دیوادیا فاریسٹ انوائرمنٹ ڈپارٹمنٹ وزیر کنڈا سریکھا نے بلدیہ کی قیادت میں دسہرہ تہوار کمیٹی کے تحت رنگالی میدان (عرس گٹہ) کریم آباد علاقہ میں سدولہ بتکما اور دسہرہ تہوار کے موقع پر کئے جانے والے انتظامات کے جائزہ اجلاس میں شرکت کی۔

اس پروگرام میں سٹی میئر مسز گنڈو سد ھارانی، سٹی پولس کمشنر امبر کشور جھا، ضلع کلکٹر ڈاکٹر ستیہ شاردا، بلدیہ کمشنر ڈاکٹر اشونی تاناجی واکاڈے، کارپوریٹرس، متعلقہ محکموں کے افسران، دسہرہ تہوار کمیٹی کے ارکان اور دیگر موجود تھے۔