ورنگل سی پی امبر کشور جھا نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

اضلاع کی خبریں
ورنگل سی پی امبر کشور جھا نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

 

حیدرآباد/ورنگل:-30/جنوری
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

ورنگل پولیس کمشنر امبر کشور جھا نے مہاتما گاندھی کی برسی پر ورنگل پولیس کمشنریٹ آفس میں منعقدہ ایک پروگرام میں مہاتما گاندھی کی تصویر پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر کمشنریٹ آفس میں ڈیوٹی پر موجود دیگر پولیس افسران اور عملہ نے گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ایسٹ زون کے ڈی سی پی رویندر، ایڈیشنل ڈی سی پیز راگیانائک، سنجیو، سریش کمار کے ساتھ اے سی پیز، آر۔ انسپکٹرز نے شرکت کی۔