سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ متفقہ طور پر صدر نشین تلنگانہ حج کمیٹی منتخب
حیدرآباد:- 7 /مارچ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
حکومت تلنگانہ محکمہ اقلیتی بہبود کے 5 مارچ 2024 کو جاری کردہ جی اوایم ایس نمبر 11 اور 12 کے تحت تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کو حج کمیٹی ایکٹ 2002 کے مطابق تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی تشکیل عمل میں آئی ۔ جناب لیاقت حسین ایگزیکٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی اطلاع کے بموجب، ابتداء میں جناب شیخ لیاقت حسین ایگزیکٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے تمام اراکین حج کمیٹی کا خیر مقدم کیا۔

جناب ایس خواجہ معین الدین چیف ایگزیکٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کو الیکشن آفیسر بنایا گیا تھا۔ ان ہی کی نگرانی میں تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے اراکین کا پہلا اجلاس جمعرات 7 مارچ کو 11:30 بجے حج ہاؤز نا ملی میں دوسری منزل پر منعقد ہوا ۔ جناب سید عظمت اللہ حسینی صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ ورکن تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے جناب سیدشاہ غلام افضل بیابانی رکن حج کمیٹی کا نام صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے عہدہ کیلئے تجویز پیش کی ۔ جسکی تائید جناب سید جعفر حسین معراج ایم ایل اے یا قوت پورہ ورکن تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے تائید کی ۔ اسکے بعد تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے تمام اراکین نے متفقہ طور پر تائید کی ۔ اسطرح جناب سید غلام افضل بیابانی کو متفقہ طور پر صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کا تالیوں کی گونج میں اعلان کیا گیا۔

اس موقع پر محمد شرف الدین (ضلع یا دادری بھونگیر )، محترمہ خواجہ ثناء کا رپوریٹر راما گنڈم میونسپل کارپوریشن ضلع ( پداپلی)، جناب محمد مجیب الدین شاہ میر پیٹ ( رنگا ریڈی ) ، جناب الیاس احمد حامد قاسمی (نرمل) ، جناب سید احسان الدین میر باغ کالونی، (نلگنڈہ )، جناب سید تقی رضی الدین داراب گنج لین یا قوت پوره (حیدرآباد)، محترمہ فہمیدہ بیگم کارپوریٹر ( وقار آباد)، جناب محمد لئیق کتہ پیٹ (رنگا ریڈی ، جناب محمد یوسف کورنگل (وقار آباد) ڈاکٹر سید اظہر علی راجیو نگر، یوسف گوڑہ ( حیدرآباد) تمام اراکین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی موجود تھے ۔
اس موقع پر جناب شیخ لیاقت حسین ایگزیکٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے بتایا کہ جناب سید غلام افضل بیابانی نے منتخب صدر نشین تلنگانہاسٹیٹ حج کمیٹی اپنے نئے عہدہ کا جائزہ پیر 11 مارچ کو صبح 11:30 کو لینگے۔