محمد مسعود احمد محمودی کو فزکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری
حیدرآباد/ورنگل:یکم/جولائی
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ایڈیشنل کنٹرولر آف ایگزامینیشن عثمانیہ یونیورسٹی ،حیدرآباد کے بموجب محمد مسعود احمد محمودی کو طبیعات ( فزکس) میں پی ایچ ڈی کی ڈگری کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔
انہوں نے فزکس میں اپنا تحقیقاتی مقالہ بعنوان “ مکسڈ الکلی بورو سلیکیٹ کیلشیم زنک گلاسس کا فزیکل، آپٹیکل، اسٹرکچرل اور بیو ایکٹیو مطالعه” Physical , Optical , Structural and Bioactive Studies of Mixed-alkali Borosilicate Calcium Zinc Glassesپروفیسر جے شنکر نائیک ، پرنسپل سیف آباد سائنس کالج، عثمانیہ یونیورسٹی کی رہنمائی میں داخل کیا۔
ڈاکٹر محمد مسعود احمد محمودی جناب الحاج محمد جمیل احمد محمودی صاحب مرحوم سابق خطیب و امام عیدگاہ مٹھواڑہ ورنگل کے فرزند ہیں اور جناب الحاج ڈاکٹرمیر کوکب علی صاحب پرنسپل اسلامیہ ڈگری کالج ورنگل کے بھانجہ ہوتے ہیں اور فی الحال کاکتیہ گورنمنٹ ڈگری و پی جی کالج میں بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر و صدر شعبہ فزکس خدمات انجام دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ انہوں نے اس تحقیقاتی کام میں جناب پروفیسر عدیل احمد سابق پروفیسر نظام کالج عثمانیہ یونیورسٹی حیدر آباد اور ڈاکٹر شیخ کریم احمد صدر شعبہ فزکس مفخم جاہ کالج ، حیدرآباد کی رہنمائی سے بھی استفادہ کیا۔