ریاستی حکومت کی اسکیمات سے متاثر ہوکر نوجوانوں کی کانگریس پارٹی میں شمولیت ۔
ہنمکنڈہ کے 59,60ڈویژنس میں پروگرام ۔رکن اسمبلی راجندر ریڈی کا خطاب ۔
حیدرآباد/ہنمکنڈہ:-28/فروری
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ہنمکنڈہ کے 59,60ڈویژنس کے چند نوجوانوں نے وشال بھون ہنمکنڈہ میں ضلع سوشیل میڈیا کو آرڈینیٹر دیپک ریڈی اور سوشیل میڈیا کے ریاستی سکریٹری محمد مشتاق نہال کی قیادت میں رکن اسمبلی ورنگل ویسٹ نائنی راجندر ریڈی کی موجودگی میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔
اس موقع پر راجندر ریڈی ایم ایل اے نے ان نوجوانوں کو پارٹی کا کھنڈوا پہنا کر پارٹی میں استقبال کیا ۔کانگریس پارٹی میں شامل ہونے والوں میں کارتک ریڈی ، منی کنٹہ ، ارون رائو ، سمت ریڈی ، ابھینئے ریڈی ، سندیپ ورما ، سری رام ریڈی ، ریونت ریڈی ، کرن ، سندیپ ، رنجیت ، کارتک ، سچن ، محمد خلیل ، محمد فہد ، محمد افضل میاں ، ششی ، پراوین ، شیخ فہیم ، سید منور ، اکرم ، نوین ، سبا ج ، سائی رام اور دیگر موجود تھے ۔

اس موقع پر راجندر ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ غریبوں کی فلاح و بہبود اور کمزور طبقات کی ترقی کانگریس پارٹی کے ذریعہ ہی ممکن ہے ۔اندرماں راجیم کے قیام کے لئے ہمارے وزیر اعلی کی طرف سے لائی گئی 6گیارنٹی اسکیموں نے لوگوں کو کانگریس کے قریب لایا ۔
انہوںنے کہاکہ کانگریس پارٹی کی جانب سے متعارف کروائی گئیں اسکیموں سے متاثر ہوکر نوجوان طبقہ کانگریس پارٹی میں شامل ہورہا ہے ۔
انہوںنے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ جس طرح اسمبلی انتخابات میں جس ذوق و شوق کے ساتھ کام کیا ہے اسی طرح مجوزہ پارلیمانی انتخابات میں اسی جوش کے ساتھ مل جل کر کاموں کو انجام دیں تاکہ مرکز میں کانگریس حکومت قائم ہو ۔انہوںنے کہاکہ راہول گاندھی کو آئندہ انتخابات میں وزیر اعظم بنانے کے اقدامات کریں ۔
اس موقع پر ڈویژن صدر روی کرن ،پونم چندر ،سمیا یادو ،محمد انکوش ،وشنو وردھن ریڈی ،ستیش اور دیگر موجود تھے ۔