تلنگانہ کے حجاج کرام کا پہلا قافلہ جدہ سے پہنچا شمش آباد ایئرپورٹ ،
تلنگانہ حج کمیٹی چیئرمین خسروپاشا و دیگر نے حجاج کا کیا والہانہ استقبال۔

حیدرآباد:-23/جون
(دستور نیوزڈاٹ کام)
حجاج کرام کا پہلا قافلہ جدا سے شمش آباد ایئرپورٹ پہنچا ،حجاج کرام نے سعادت حج اور زیارت روز صلی اللہ علیہ وسلم کا شرف حاصل ہونے پر بڑے خوشی اور مسرت کے ساتھ اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کی۔ اس موقع انہوں نے تلنگانہ حج کمیٹی کی جانب سے بہترین انتظامات مہیا کرنے پر اظہار تشکر بھی کیا ۔

ریاستی حج کمیٹی چیئرمین مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسروپاشا صدر ٹمریز فہیم قریشی ایگزیکٹیو افیسر حج کمیٹی شیخ لیاقت حسین عرفان شریف کے علاوہ حج کمیٹی کے دیگر ملازمین نے حجاج کرام کا ایئرپورٹ پر شا ندار استقبال کیا اور رحجاج کرام کو زمزم کے پانی کے بوتل بھی ان کے حوالے کی۔
اس موقع پر مختلف حاجیوں نے اپنے تاثرا ت بیان کرتے ہوئے کہاکہ الحمدللہ حج کے دوران بہت اچھے انتظامات تھے اور کوئی مشکل نہیں ہوئی اسکے علاوہ وہاں موجود ہمارے خادم الحجاج تھے انہوں نے بھی بہت اچھا کام کیا ، ماشاءاللہ سے ہماری بہت اچھی رہبری رہی۔ صرف عرفات سے مزدلفہ جانے میں جو مشکل ہوئی اس کی ذمہ داری حکومت سعودی عربیہ کی تھی۔اس مشکل کی وجہہ سے کئی لوگ انتقال کرگئے جس میں زیادہ تر مصر کے لوگ تھے۔ اس میں انڈیا کی گورنمنٹ کا یا پھر ریاستی یا حج کمیٹی والوں کا کوئی رول نہیں ہے ۔
بعد ازاں ریاستی حج کمیٹی چیئرمین مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسروپاشا نے میڈیا سے مخاطب کیا انہوں نے حجاج کرام کے تاثرات سننے کے بعد بہت خوشی محسوس ہوئی اور ریاستی حج کمیٹی کے بہترین ا نتظامات سے مطمئن بھی ہوں ۔