Tahreek-e-Qalam Warangal ke Zeir Ehtemam Tarahi aour Ghair Tarahi Mushayera

اضلاع کی خبریں سخن سرائے
Tahreek-e-Qalam Warangal ke Zeir Ehtemam Tarahi aour Ghair Tarahi Mushayera

 

تحریک قلم ورنگل کے زیر اہتمام طرحی و غیر طرحی مشاعرہ

 

حیدرآباد/ورنگل:-9/دسمبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

الداعی تحریک قلم ‘ ورنگل کی اطلاع کے مطابق بتاریخ14/ ڈسمبر 2024 ‘ بروز ہفتہ ( Second Saturday ) بوقت 2 بجے دن بمقام اسلامک انفارمیشن سنٹر ‘ رائے پورہ ‘ ہنمکنڈہ میں ان شااللہ منعقد کیا جائےگا۔ مصرع طرح ــہم تو ہنس ہنس کے غم اٹھاتے ہیں اور قوافی : آتے ‘ بلاتے ‘ ڈھاتے وغیرہ ردیف : ہیں
اس پروگرام کی صدارت : جناب الحاج نجم الدین گیلانی صاحب ‘ پرنسپال ‘ اسلامیہ ہائی اسکول ‘ ورنگل ہونگے اور مہمانان خصوصی ڈاکٹر محمد بہادر علی صاحب موظف پرنسپال اسلامیہ ڈگری کالج ورنگل ‘ جناب فیصل وارثی صاحب ‘ پرنسپال’ جونیر کالج ‘کریم نگر ‘ جناب محمد مجاہد علی صاحب ‘ مدرس گورنمنٹ ہائی اسکول’ انتصارگنج ‘ ورنگل ہونگے
مہمان شعراء میں ڈاکٹر رحیم رامش ( کاغذ نگر ) ‘ ڈاکٹر نعیم سلیم( حیدرآباد ) ‘ جناب امجدسلیم امجد ( کریم نگر ) ‘ جناب راحل کریم نگر ی(کریم نگر)’ جناب فیصل وارثی (کریم نگر )’ جناب عبد الکریم طاہر( کریم نگر )’جناب نصیر الدین نصیر( کریم نگر )

اس پروگرام میں میزبان شعراءاحباب میں جناب اقبال شیدائی ‘جناب مسعود مرزا محشر،جناب اقبال درؔد ،جناب ناصر واحدی۔ جناب حسینی برتر، جناب وحید گلشن، پروفیسر احمد حسین خیال، جناب اکبرضیاء ، جناب مجاہد حسین جوہر، جناب حمید عکسی، جناب حامد حسین حامد، جناب داود اسلوبی ، جناب اندور عبدالقادر ‘ جناب خواجہ کیفی،جناب امیرالدین امیر، جناب سید نذیر احمد پرواز ‘ ڈاکٹر شجیع اکبر تمام شعراء اپنے طرحی و غیر طرحی کلام سے سامعین کو محظوظ فرمائیں گے۔
تمام اہل ذوق محبان اردو سے معہ دوست و احباب بہ پابندئ وقت شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔