warangal police naka bandi

Warangal Police Intensify Naka-Bandi Drive Ahead of Gram Panchayat Elections; 173 Vehicles Confiscated

اضلاع کی خبریں جرائم و حادثات
Warangal Police Intensify Naka-Bandi Drive Ahead of Gram Panchayat Elections; 173 Vehicles Confiscated
ناکہ بندی چیکنگ کے دوران 173 گاڑیاں ضبط — ورنگل پولیس کمشنریٹ کی تفصیلا ت

 

حیدرآباد/ورنگل
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

گرام پنچایت انتخابات کے پیشِ نظر ورنگل پولیس کمشنریٹ کے حدود میں پیر کی شام سخت ناکہ بندی چیکنگ مہم چلائی گئی۔ پولیس کے مطابق 57 اہم مقامات پر شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک خصوصی چیکنگ کی گئی، جس کے دوران مجموعی طور پر 8259 گاڑیوں کی تلاشی لی گئی۔پولیس رپورٹ کے مطابق دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے 173 گاڑیاں ضبط کی گئیں جن میں 9 کاریں، 158 دو پہیہ گاڑیاں، 5 آٹو رکشے اور ایک ٹریکٹر شامل ہیں۔

warangal police naka bandi

مزید کارروائی کے دوران پولیس نے غیر قانونی شراب سے متعلق 7 مقدمات درج کرتے ہوئے ایک لاکھ 18 ہزار روپے مالیت کے نشہ آور مشروبات، تین لیٹر گُڑمبہ، ایک لاکھ پچاس ہزار روپے نقد رقم اور بغیر اجازت نقل و حمل کی جا رہی تقریباً 49 ہزار روپے مالیت کی آتش بازی ضبط کی۔

warangal police naka bandi

ٹریفک پولیس نے اسی مہم کے دوران 5 ڈرنک اینڈ ڈرائیو کیسز بھی درج کیے۔ناک بندی کے دوران ایک اور اہم پیش رفت میں مدیکونڈا پولیس نے بھٹوپلی گاؤں میں گمشدہ کیس کے تحت لاپتہ شخص کو بازیاب کرلیا۔ورنگل پولیس کمشنر مسٹر سن پریت سنگھ نے بتایا کہ انتخابات کے پیش نظر قانون و نظم برقرار رکھنے اور غیر قانونی سرگرمیوں پر قدغن لگانے کے لیے ایسی چیکنگ مہم مسلسل جاری رہے گی۔