محکمہ پنچایت راج کے تحت جاری کاموں میں پیش رفت کئے جانے کیلئے وزیر اعلی رونت ریڈی کا جائیزہ اجلاس
حیدرآباد:-15/جولائی
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
چیف منسٹر جناب ریونت ریڈی نے سکریٹریٹ میں سینئر عہدیداروں کے ساتھ محکمہ پنچایت راج کے تحت جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اضلاع میں جاری کاموں کے تعلق سے عہدیداروں کو کئی تجاویز پیش کی گئیں۔

اس اجلاس میں ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر بھٹی وکرمارکا، مسٹر دامودرا راج نرسمھا، مسز سیتاکا، مسز کونڈا سریکھا، مسٹر پونم پربھاکر، سابق وزیر مسٹر جانا ریڈی، چیف منسٹر کے مشیر مسٹر ویم نریندر ریڈی، ایم ایل سی تین مار ملنا، پرنسپل سکریٹری۔ میٹنگ میں حکومت اور محکمہ پنچایت راج کے افسران نے شرکت کی۔