اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ہر سرکاری ملازم پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکے۔
ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر، کلکٹر پی پراونیا
حیدرآباد/ورنگل:-30/مارچ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کلکٹر پی پراونیا نے کہا کہ ہر سرکاری ملازم پوسٹل بیلٹ کے ذریعہ ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لئے اقدامات کر یں۔
بروز ہفتہ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کئی ایک سینئر عہدیداروں کے ساتھ ضلع الیکشن افسران کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ پوسٹل بیلٹ ووٹنگ کی سہولت کا جائزہ لیا۔

اس ویڈیو کانفرنس میں جی ڈبلیو ایم سی کمشنر اشونی تاناجی واکاڈے ایڈیشنل کلکٹر سندھیا ر انی، ڈسٹرکٹ ریونیو آفیسر سرینواس، آڈیو کرشناوینی سے متعلقہ افسران، کلکٹریٹ ایڈمنسٹریٹو آفیسر، سپروائزرس اور دیگر نے شرکت کی۔
بعد ازاں ضلع کلکٹر نے کہا کہ ورنگل پارلیمانی حلقہ میں 6,14,000 سرکاری ملازمین ہیں اور وہ اپنا ایپک کارڈ پوسٹل بیلٹ کے پہلے سے پرنٹ شدہ فارم کے ساتھ جمع کرائیں جو انہیںیکم اپریل سے 3 اپریل تک منعقد ہونے ولاے ٹریننگ کلاسز میں ٹریننگ سنٹر میں فراہم کیا جائےگا۔ ملازمین کے لئے یہ مشہورہ ہے کہ وہ اس علاقے میں ووٹ کا حق استعمال کرے جہاں وہ بطور ووٹر رجسٹرڈ ہے۔

اگر پہلے سے پرنٹ شدہ فارم میں نام، ملازم کا کوڈ اور ایپک کارڈ میں کہیں غلطیاں ہیں تور تو انہیں فوری طور پر ٹریننگ سینٹر کے حکام کی توجہ میں لا کر اسے آن لائن درست کرنا چاہیے۔