رکن اسمبلی حلقہ ورنگل مغرب نائینی راجندر ریڈی زکریا فنکشن ہال میں مسلمان بھائیوں کے لیےدعوت افطار و طعام کا اہتمام کیا۔

اضلاع کی خبریں
رکن اسمبلی حلقہ ورنگل مغرب نائینی راجندر ریڈی نے ماہ رمضان المبارک کی نسبت سے زکریا فنکشن ہال میں مسلمان بھائیوں کے لیےدعوت افطار و طعام کا اہتمام کیا۔

 

حیدرآباد/ہنمکنڈہ:-29/مارچ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

رکن اسمبلی حلقہ ورنگل مغرب و ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر نائینی راجندر ریڈی نے بروز جمعہ زکریا فنکشن ہال ہنمکنڈہ میں دعوت افظار کا اہتمام کیا۔
اس دعوت افطار ڈنر میں راجیہ سبھا ممبران انیل کمار یادو، ریاستی حج کمیٹی چیئرمین مولانا سید غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ اور ریاستی وقف بورڈ کے چیئرمین سید عظمت اللہ حسینی ، فہیم قریشی صدر TMREIS سید بختیار بیابانی، ایڈوکیٹ ابو بکر نے شرکت کی۔

 

اس موقع پر راجیہ سبھا ممبران انیل کمار یادو نے کہا کہ رمضان مسلمانوں کے لیے مقدس ترین مہینہ ہے۔سماج میںذات پات اور مذہب سے بالاتر ہو کر سب کو بھائی چارے سے رہنا چاہیے۔انہوں نے تمام عالم اسلام کو پیشگی رمضان عید الفطر کی مبارکباد دی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ نے کہا کہ ماہ رمضان وہ مقدس ترین مہینہ ہے جسے پوری دنیا کے مسلمان بھائی انتہائی عقیدت کے ساتھ سحری روزہ تراویح کا اہتمام کرتے ہیں اور بڑے جوش و خروش سے عید الفطر منا تے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رمضان مذہبی ہم آہنگی کی ایک علامت ہے۔

اس موقع پر رکن اسمبلی نائینی راجندر ریڈی نے کہا کہ انہوں نے اب تک 18 مرتبہ افطار پارٹی کا اہتمام کیا ہے اور ہر سال اپنی افطار پارٹی کا اہتمام کرنے پر بہت خوشی و مسرت ہوتی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں دل سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ کے فضل سے سب صحت مند اور خوش رہیں اور اس افطار ڈنر میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ کیا اور عید الفطر کی پیش مبارکباد دی ۔

اس موقع پر ریاستی وقف بورڈ کے چیئرمین سید عظمت اللہ حسینی نے کہا کہ رمضان مسلمانوں کے لیے مقدس ترین مہینہ ہے۔ اس مہینے کے دوران، ماہ رمضان المبارک کا چاند نظر آتے ہی مسلمان بھائی ایک مہینہ روزے رکھنا شروع کرتے ہیں۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسلمان بڑی عقیدت مندی سے سحرو تراویح اور عبادات کا اہتمام کرتے ہیں اور پوری دنیا کو فاقہ کشی، معیشیت، صبر ، بھائی چارگی اور امن و سکون کا پیغام دیتے ہیں

اس موقع پر سابقہ کارپوریٹر ایڈوکیٹ ابوبکر نے کہا کہ ماہ رمضان رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے انشااللہ اس کی فضلیت سے نہ صرف ریاست تلنگانہ بلکہ پورے بھارت دیش میں امن  و امان کا ماحول بن جائےگا اور بھائی چارگی کا پرچھم لہرائے گا۔

MLA Naini Rajendra Reddy organized iftar and meal for Muslim brothers at Zakaria Function Hall on the occasion of the holy month of Ramadan.

اس موقع پر سابق میئر ایررابیلی سوارنا، میئر اسٹیٹ فائنانس کمیٹی کے چیئرمین سر سلہ راجیا، اسٹیٹ لائبریری کارپوریشن کے چیئرمین ڈاکٹر ریاض،عزیز خان، سابقہ کارپوریٹر ایڈوکیٹ ابوبکر، مرزا عزیز احمد بیگ،  ٹی پی سی سی سکریٹری ای وی۔ سری نواس راؤ،  پی سی سی ممبران بٹینی سرینواس راؤ،مرزا عزیز بیگ ، سابق وقف بورڈ چیرمین محمد اسماعیل سمشی،احمد شمشی، مولانا فصیح الدین قاسمی ، مولانا ستار قاسمی، بابا قادر علی، محمد زبیر بک اسٹال، ایم اے تنویر، مخدوم ، کانگریس کے سینئر لیڈر بدو ریڈی پربھاکر ریڈی ، مشتاق، نہال،محمد ایوب، مجاہد،سمیع، ،محمد جعفر، محمد ظفر، اے آئی ایس ایف لیڈر ڈاکٹر سید ولی اللہ قادری، ایس کے امر، خواجہ معین الدین ، محمد نصیر، محمد انکوش ، افتاب بابا، مسجد کمیٹی ممبران مسلم مذہبی رہنما کے علاوہ کارپوریٹرس تو ٹا وینکٹیشورلو ، پوٹولا سریمان، جکولا رویندر یادو، سید رضا علی ، چیکٹی شردا آنند ، بابا بھائی، سابق کارپوریٹرس، ڈویژن صدور اور دیگر نے شرکت کی۔