پرجا وانی کی درخواستوں کو جلد از جلد حل کیا جائے۔ ضلعی عہدیداروں کو ضلع ایڈیشنل کلکٹر اشونی تاناجی وکاڈے کی ہدایت
ورنگل:-29/جنوری
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
ایڈیشنل کلکٹر اشونی تاناجی واکاڈے، آر ڈی او واسو چندرا، نرسم پیٹ آر ڈی او کرشنا وینی، ڈی آر ڈی او پی ڈی سمپت راؤ، جے ڈی پی کے سی ای او رام ریڈی کے ساتھ پیر کو ضلع کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں منعقدہ عوامی خطاب کے پروگرام میں لوگوں سے مختلف مسائل پر درخواستیں موصول ہوئیں۔

اس پرجاوانی میں 21 محکموں کے حوالے سے کل 103 درخواستیں موصول ہوئیں، 47 درخواستیں ریونیو اور 13 درخواستیں GWMC سے متعلق موصول ہوئیں۔
اس موقع پر ضلع ایڈیشنل کلکٹر نے کہا کہ پرجاوانی میں موصول ہونے والی درخواستوں کی متعلقہ محکموں کے عہدیداروں سے توثیق کی جائے اور جلد از جلد حل کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں پرجا دربار میں ضلع سے متعلق 225 درخواستیں دو قسطوں میں موصول ہوئیں، اور انہیں جلد حل کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کو بھیج دیا گیا، اور زیر التواء درخواستوں کو جلد حل کیا جائیگا ۔
اج کے اس پراجا وانی پروگرام میں متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران اور درخواست گزاروں نے شرکت کی۔