ورنگل پولیس کمشنر کا چناراو پیٹ پولیس اسٹیشن کا اچانک معائنہ

اضلاع کی خبریں
ورنگل پولیس کمشنر کا چناراو پیٹ پولیس اسٹیشن کا اچانک معائنہ

 

حیدرآباد/ہنمکنڈہ:21/جولائی
(دستور نیوزڈاٹ کام)

ورنگل پولس کمشنر امبر کشور جھا نےبروز ہفتہ نرسم پیٹ ڈویژن کے تحت چناراوپیٹ پولیس اسٹیشن کا اچانک معائنہ کیا۔ پولیس اسٹیشن پہنچ کر پولیس کمشنر نے سب سے پہلے اسٹیشن کے اطراف اور اسٹیشن کی عمارت پر سنٹری چوکی کا معائنہ کیا۔

 

پولیس کمشنر نے پولیس اسٹیشن کے فرائض انجام دینے والے عملے کی تفصیلات کے بارے میں دریافت کرنے کے بعد زیر التواء مقدمات اور زیر تفتیش مقدمات کی تفصیلات پولیس کمشنر اسٹیشن ایس آئ ارون سے جانکاری لی ۔

Warangal Police Commissioner's unannounced inspection of Chinaraopet Police Station

اس موقع پر سی پی نے کئی کیسوں سے متعلق کیس ڈائری کا بھی جائزہ لیا۔ نرسم پیٹ اے سی پی کرن کمار اور سرکل انسپکٹر چندر موہن نے ان معائنہ میں سی پی کے ساتھ موجود تھے۔