نرسم پیٹ میں 183 کروڑ کی لاگت سے تعمیر سرکاری ہاسپٹل اور میڈیکل کالج کا افتتاح
وزراء کے ہاتھوں ٹاؤن میں مختلف ترقیاتی کاموں کا آغاز

حیدرآباد/ورنگل: ۔ 19 /ستمبر
(دستور نیوزڈاٹ کام)
ریاستی وزیر صحت دامودر راج نرسمہا نے بروز جمعرات نرسم پیٹ میں 183 کروڑ کی لاگت سے تعمیر سرکاری اسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ریاستی وزیر ریونیو، ہاؤزنگ، اطلاعات اور تعلقات عامہ پونگولیٹی سرینواس ریڈی ، وزیر جنگلات کونڈا سر یکھا، رکن اسمبلی حلقہ نرسم پیٹ دونتی مادھو ریڈی، ریاستی حکومت کے چیف وہپ رام چندرو نائک، ایم پی بلرام نائک، ایم ایل سی بسوارا جو ساریا ، ایم ایل اے ڈاکٹر مرلی نائک، کوڑا چیر مین انا گلا وینکٹ رام ریڈی، ڈسٹرکٹ کلکٹر ڈاکٹر ستیہ شا ر دا، ڈی ایم ای وانی ، عوامی نمائندے، کارپوریشن کے چیر مین ، عہد یداران اور دیگر موجود تھے۔
وزراء نے کالج کے احاطے میں قائم اندرا ویمن کینٹین کا افتتاح کیا اور اسٹیکس کا زائقہ چکا ۔ اس موقع پر کالج کے احاطے میں وزراء نے پودے لگائے ۔ وزراء نے 15 سیلف ہیلپ سوسائٹیوں کے ارکان کو 2 کروڑ روپے کے چیک حوالے کئے۔
بعد ازاں وزراء اور محبوب آباد کی رکن اسمبلی پور یکا بلرام نائک نے بنجارہ بھون کے تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد رکھا جو ایس ڈی ایف فنڈس کے تحت دو کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ نرسم پیٹ بلد یہ کے تحت امرت 12.0 اسکیم کے تحت دو کروڑ روپے کی لاگت سے اندرونی پائپ لائنوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔