مقفل مکانات کو نشانہ بنا کرسرقہ کرنے والے چوروں کا گروہ گرفتار ۔ 52 لاکھ مالیت کے مسروقہ اشیا برآمد ۔سی سی ایس اینوماملہ کی بڑی کامیابی

اضلاع کی خبریں جرائم و حادثات
مقفل مکانات کو نشانہ بنا کرسرقہ کرنے والے چوروں کا گروہ گرفتار ۔
52 لاکھ مالیت کا مسروقہ اشیا برآمد ۔سی سی ایس اینوماملہ کی بڑی کامیابی

 

حیدرآباد/ورنگل:-28/فروری
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

اینوما ملہ اور پرکال ٹاؤن میں مقفل مکانات کو نشانہ بنانے والے 3 چوروں کو اینوما ملہ پولیس نے گرفتار کیا ۔ 52 لاکھ مالیت کی مسروقہ اشیا برآمدکیا۔

تفصیلات کے مطابق 1) راپولو رام کرشنا ولد پرساد، عمر 22 سال، کاپو ذات ،جو پیشہ سے کولی مزدور (میسن) کا کام کرتا ہے جسکی رہائش تعلق ضلع مشرقی گوداوری، آندھرا پردیش ہے ۔ 2) پپلا سمپت ولد راجیا جسکی عمر 39 سال ہے اور اور وہ ذات کا منورکاپو ہے جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور ہے گوری کوٹھاپلی، جے شنکر بھوپال پلی ضلع کا رہائیش پزیر ہے – 3) کیتیری کرن ولد راجیا جسکی عمر 27 سال ہے جو ذات ایروکلا ہے پیشہ سے تاپی مستری ہے اور اس کا بھی تعلق گوری کوٹھا پلی جو ضلع جے شنکر بھوپالپلی سے ہے۔

پولیس کی تفصیلات کے مطابق یہ تینوں دوست نشے کے عادی ہیں اور وہ ہر روز بیئر وغیرہ پی کر نشہ کرتے اور بریانی کھانے کے شوقین ہیں۔بتاریخ4فروری 2024 کو مدی راج کالونی میں ایک گھر کو تالا لگا ہوا پا کر انہوں نے اس گھر کے تالے کو توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور الماری کا تالا توڑ کرر سونے کے زیورات و چوڑیاں، سونے سے بناہوا ستیہ نارائنا سوامی کا مجسمہ، چاندی کے زیورات ، چاندی کے گنپتی و لکشمی سرسوتی کے کے مجسمے، نقد دس ہزار روپے چوری کی اور یہ سب پپولا سمپت کے پاس رکھا گیا تھا۔

اس کے علاوہ پرکال کے آدرشا نگر میں واقع مکان جس پر تالا لگا ہوا تھا، انہوں نے تالا توڑ کر اس مکان میں داخل ہو ے اور سات کمکم بھرانی چاندی کے پیالے اور ایک چاندی کا گلاس چوری کر کے کیتھیری کرن کے پاس رکھا۔

اس کے علاوہ ان تینوں نے پپولا سمپت کے ٹو وہیلر پر ایک مقامی شخص برری وسنت راؤ جس کے گھر پر تالا پا اور وہاں اطراف میں کسی کو نہیں پاکر انہوں نے دروازے کا تالا توڑ دیا اور باورچی خانے کی گرل کو اوزار سے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور الماری سے دو تولے سونے کا ایک ہار، دو تولے ٹھوس سونا اور 1500 روپے کی نقدی چوری کر لی۔

اینوماملہ سی آئی و دیگر عہدیداروں کے مطابق بتاریخ 28فروری کو ان تینوں نے چرائے ہوئے قیمتی چیزوں کو بازار میں فروخت کرنے کی غرض سے گوروکوتا پلی سے ورنگل کی جانب آ رہے تھے۔ اس دور ان اینوماملہ کے کارل مارک کالونی کے علاقے میں پولیس کی جانب سے حسب معمول جانچ پڑتال جاری تھی ۔ اور اسی وقت ان تینوں کے مشکوک رویہ کی بنا پر پولیس تفتیش کی اور انکے پاس سے چوری کا سامانات برآمدہوا۔ چانچ کرنے والے پولیس کے عملہ میں اینو ماملہ سی آئی، پی کشن ، سی سی ایس سی آئی شنکر نائک، ایس ایس آئی، پی سری کانت سی سی ایس ایس ایس آئی سمپت کمار سی سی ایس ۔ سی آئی پی کشن موجود تھے۔

محکمہ پولیس کی طرف سے منا، وینو ، روی، وینکنا اور اینوماملہ ایچ سی کرن، مہیندر، وجے، یوگندھر، رویندر کو سی ستیش بابو کو اے سی پی مامنورو نے خصوصی طور پر مبارکباد دی۔