جواہر لال نہرو اسٹیڈیم ہنمکنڈہ میں 5 مئی کو منعقد ہونے والی 5K دوڑ کو کامیاب بنائیں ۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر، کلکٹر پی۔ پراونیا
حیدرآباد/ورنگل:- 2 /مئی
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
اس ماہ کے 13تاریخ کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے ضمن میں عوام میں شعور بیداری کی غرض سے سویپ sveepکے تحت 5/مئی کو 5kدوڑ پروگرام انعقاد کیا جارہاہے، ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر، کلکٹر پی۔ پراونیا نے اس ووٹ کے متعلق شعور بیداری کے اس 5kدوٹ پروگرام میں حصہ لینے کیلئے طلباء، نوجوانوں ، خواتین، آفسران ، عہدیداران اور عوام سے بھر پور تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل کی۔
اس ضمن میں آج ورنگل ضلع کلکٹریٹ میں پوسٹر کی رسم اجرائی عمل میں لائی گی ، اس موقع پر ضلع کلکٹرورنگل پی پراونیا ہنمکنڈہ ایڈیشنل کلکٹر رادھیکا گپتا، ڈسٹرکٹ سویپ نوڈل آفیسر بھاگیا لکشمی، ڈسٹرکٹ یوتھ اینڈ اسپورٹس آفیسر اشوک کمار ، کلکٹریٹ سپروائزرس چندر شیکھر کے ساتھ دیگر عہدیداروں نے پوسٹر اجرائی تقریب میں شرکت کی ۔
اس موقع پر ضلع کلکٹر پراونیا نے کہا کہ سویپ sveep پروگراموں کے حصہ کے طور پر اس ماہ کی 13 تاریخ کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ہر ووٹر کواپنے ووٹ کا حق استعمال کرنےکی اہمیت اور اولین ترجیح کی شعور بیداری کرنی ہے،انہوں نے کہا کہ اس ماہ کی 5 تاریخ کو صبح 6 بجے ہنمکنڈہ جے این اسٹیڈیم سے ہنمکنڈہ ڈسٹرکٹ کلکٹریٹ تک 5K رن کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ ذمہ داری سے ووٹ ڈالنے کے لیے بیداری لائی جا سکے۔
اس موقع پر کلکٹر نے درخواست کی کہ ہنمکنڈہ اور ورنگل اضلاع کے زیراہتمام منعقد ہونے والی 5K رن میں کثیر تعداد میں شرکت کرنے کے ساتھ کامیاب بنائیں۔