اگر آپ کا فون گم ہوگیا تو پریشان نہ ہوں۔

اگر آپ کا فون گم ہوگیا تو پریشان نہ ہوں۔

اضلاع کی خبریں جرائم و حادثات
اگر آپ کا فون گم ہوگیا تو پریشان نہ ہوں۔

 

حیدرآباد/ورنگل:-12/اگست
( دستور نیوز ڈاٹ کام)

ورنگل پولیس کمشنر نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ کہ اگر وہ اپنا سیل فون کھو دیتے ہیں تو زیادہ فکر نہیں کرنی چاہیے ۔ بلکہ فوری طور پر CEIR پورٹل پر سیل فون کے گم ہونے کہ شکایت درج کردیں۔

ورنگل پولیس کمشنریٹ میں سیل فون مالکان کے ذریعہ گم شدہ سیل فونس کی بازیابی کے سلسلے میں سی سی ایس پولیس کے زیراہتمام ایک سیل فون ریکوری میلہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر گمشدہ سیل فونس جو مل گئے ہیں اور پولیس کی طرف سے تلاش کئے گئے سیل فونس کو ورنگل پولس کمشنر کے ہاتھوں سیل فونس کے مالکان کے حوالے کیا گیا۔

بعد ازاں پولیس کمشنر نے کہا کہ گمشدہ اور چوری شدہ سیل فونز کا پتہ لگانے کے لیے سی سی ایس کے ساتھ ہر تھانے میں ایک خصوصی یونٹ قائم کیا گیا ہے۔ ورنگل پولیس کمشنریٹ نے بتایا کہ اب تک CEIR پورٹل میں 7022 شکایات درج کی گئی ہیں جن میں سے 4028 سیل فونس کی نشاندہی کی گئی ہے اور 2527 سیل فون ضبط کرکے سیل فون مالکان کو سونپے گئے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیل فون کی چوری سے نجات کے لیے محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن CEIR پورٹل دستیاب کرایا گیا ہے اور اس پورٹل کے ذریعے اچھے نتائج بھی برآمد ہو رہے ہیں۔ جیسے ہی کسی کا موبائل گم یا چوری ہوتا ہے پولیس کمشنر نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ آر پورٹل (https://www.ceir.gov.in) پر لاگ کریں اور متعلقہ پولیس اسٹیشن میں معلومات دیں۔

اس پروگرام میں سی سی ایس انسپکٹر عبایہ، اے ایس آئی گوپال ریڈی، آئی ٹی کور ہیڈ کانسٹیبل مادھو راؤ، ہیڈ کانسٹیبل رامولو سمیت دیگر پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔