ورنگل میں 16 ستمبر کو گنیش وسرجن پروگرام کی تیاری کا جائیزہ
حیدرآباد/ورنگل:-12/ستمبر
(دستور نیوزڈاٹ کام)
ورنگل پولس کمشنر امبر کشور جھا ، ہنمکنڈہ ضلع کلکٹر پی پراونیا اور کمیشنر عظیم تر بلدیہ ورنگل اشونی تانا جی وکاڈے نے 16 ستمبر کو گنیش وسرجن پروگرام کی تیاری کے سلسلے میں کئی مقامات کا معائنہ کیا۔
انہوں نے اس تقریب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے قاضی پیٹ میں بندھم تالاب، سدھیشورا گنڈم، اور ہنمکنڈہ علاقے میں حسن پارتی تالاب کا سنٹرل زون ڈی سی پی شیخ سلیمہ، قاضی پیٹ، اسپیشل برانچ کے اے سی پیز ترومل، جتیندر ریڈی کے ساتھ دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے عہدیداروں سے وسرجن کے علاقے میں کرینوں کے سیٹ اپ، عملے کی تقرری، بجلی کے انتظامات، بیریکیڈس اور رافٹنگ پر تبادلہ خیال کیا اور وقت سے پہلے تمام انتظامات کو مکمل کرلینے پر زور دیا۔