ویت نام کے شہرویوں نے ورنگل کے تاریخی قلع ، ہزار ستون دیول و دیگر مقامات کا دورہ کیا.
حیدرآباد/ورنگل:-23/مارچ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)
مری چنا ریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ ٹریننگ سنٹر، پریس میڈیا حیدرآباد میں زیر تربیت مختلف سرکاری اداروں کے میڈیا میں کام کرنے والے 26 ویت نا می شہریوں و دیگر افراد نے بروز ہفتہ کاکتیہ بادشاہوں کے دور میں قلع ورنگل کے درمیانی قلعے کے مجسمے و سنگ تراشی کا مشاہدہ کیا ۔
و یت نامی شہریوں کا یہ دورہ ایک مطالعاتی نظریہ کا دورہ تھا۔ اس موقع پر مقامی گائیڈ کرن پرکاش نے انہیں کاکتیہ دور حکومت کی تاریخی خصوصیات کے بارے میں بتایا ۔

ان زائرین نے قلع ورنگل قلعے کے نادر سنگ تراشی کے نمونے اور مجسمہ سازی، گنڈوچیروو، خوش محل، سنگاراپو باوی، پتھر اور مٹی کے قلعوں کو دلچسپی سے دیکھا۔بعدازاں انہوں نے ہزار ستون مندر اور بھدرکالی مندر کا دورہ بھی کیا۔
ان خوبصورت نظارے اور حیرت انگیز نوادرات، مجسمے اور قلعے کے مناظروں کو اپنے ساتھ لائی کیمروں میں قید کرلیا۔

ان زائرین کے ساتھ حیدرآباد کے ڈاکٹر ایم سی بی ایچ آر ڈی فیکلٹی ڈاکٹر کے سریش کمار، سرینواس، ورنگل ڈی پی آر او ایوب علی، ورنگل ریجنل ٹریننگ سینٹر کے منیجر کمار سوامی، سی آئی ملیہ، ایس آئی گووردھن اور دیگر نے شرکت کی۔