Telangana Haj Committee Chairman Khusro Pasha congratulated on his birthday from MLA Naini Rajendra Reddy

اضلاع کی خبریں
تلنگانہ حج کمیٹی کے چیئرمین خسرو پاشاہ کو یوم پیدائش پر رکن اسمبلی نینی راجندر ریڈی کی جانب سے مبارکباد

 

حیدرآباد/قاضی پیٹ :-7/نومبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

تلنگانہ ریاست حج کمیٹی کے چیئرمین حضرت مولانا سید غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ کے یوم پیدائش کے موقع پر ہنمکنڈہ کے رکن اسمبلی نینی راجندر ریڈی نے ان کی قیام گاہ پر پہنچ کر نہ صرف مبارکباد پیش کی بلکہ ان کی خدمات پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔ اس موقع پر نینی راجندر ریڈی نے حضرت خسرو پاشاہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں تلنگانہ حج کمیٹی نے حاجیوں کی خدمت اور فلاح و بہبود کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

رکن اسمبلی نے حضرت خسرو پاشاہ کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت، لگن اور عوامی خدمت کا جذبہ ریاست کے لیے قابلِ فخر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خسرو پاشاہ نے نہ صرف حج کمیٹی کی تنظیم کو مضبوط کیا بلکہ تلنگانہ کے مسلمانوں کے مسائل کے حل میں بھی ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

اس موقع پر کئی معززین اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بھی خسرو پاشاہ کو یوم پیدائش پر مبارکباد دی اور ان کی طویل عمر، صحت اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔

اس تقریب میں شریک احباب نے حضرت خسرو پاشاہ کی قیادت میں حج کمیٹی کی شاندار کارکردگی کی بھی تعریف کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔حضرت خسرو پاشاہ نے بھی اس موقع پر رکن اسمبلی اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی حج کمیٹی اور ریاست کے عوام کی خدمت کو اپنا اولین فرض سمجھ کر ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حج کمیٹی کی ترقی اور حاجیوں کی بہترین خدمت کے لیے وہ ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گے