ورنگل سی پی امبر کشور جھا نے بارڈر چیک پوسٹ کا اچانک معائنہ کیا

اضلاع کی خبریں
ورنگل سی پی امبر کشور جھا نے بارڈر چیک پوسٹ کا اچانک معائنہ کیا

 

حیدرآباد/ورنگل:-22/مارچ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

ورنگل پولس کمشنر امبر کشور جھا نے پارلیمانی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی مختلف حدود کے چیک پوسٹوں پر اچانک چیکنگ کی۔

انتخابات کو پر سکون ماحول میں عمل پیرا کرنے کے لئے ورنگل پولس کمشنر نے آتماکور پولیس اسٹیشن، ورنگل پولیس کمشنریٹ کے دائرہ اختیار میں کٹکش پور انتخابی چیک پوسٹ کا اچانک معائنہ کیا۔

اس موقع پر پولیس کمشنر نے چیک پوسٹ کے عملے کی طرف سے کئے گئے انتظامات کا معائنہ کیا اور چیک پوسٹ پر کام کرنے والے سیکورٹی اہلکاروں سے بات چیت کی اور کہا کہ معائنے کے دوران لوگوں سے حسن سلوک کا رویہ اختیار کیا جائے ۔ اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ انہیں کوئی پریشانی نہ ہو۔

اس کے ساتھ ہی پولیس کمشنر نے سیکورٹی اہلکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے فرائض کو چوکس طریقے سے انجام دیں۔ ان معائنہ میں ان کے ساتھ اتمکور انسپکٹر کرانتی کمار بھی موجود تھے۔