7th Jalsa Milad un Nabi Mushaira Ek Minar Jangaon 4 September 2026

**Momin Youth Trust to Hold 7th Milad-un-Nabi ﷺ Jalsa on September 4**

اضلاع کی خبریں

 مومن یوتھ چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام 7واں عظیم الشان جلسۂ میلادالنبی ﷺ و نعتیہ مشاعرہ*

 جنگاؤں 31/اگست(دستور نیوز)

مومن یوتھ چیریٹیبل ٹرسٹ ضلع جنگاؤں کے زیر اہتمام 7واں عظیم الشان جلسۂ میلادالنبی ﷺ و نعتیہ مشاعرہ 4 ستمبر 2026ء بروز جمعہ بعد نماز مغرب ایک مینار چوراستہ، گرنی گڈہ، جنگاؤں میں منعقد ہوگا۔
>
> مسلم ڈیولپمنٹ کمیٹی و ایک مینار مکہ مسجد کے صدر محمد جمال شریف ایڈووکیٹ نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ جلسہ کی تمام

تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بارش کی صورت میں یہ جلسہ ایک مینار مکہ مسجد جنگاؤں میں منتقل کر دیا جائے گا۔
>
> *مہمانان خصوصی:* اس بابرکت محفل میں جناب عامر علی خان صاحب نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست، مفتی غوث الدین صاحب ناظم جامعہ عائشہ للبنات نرسیم پیٹ، ڈاکٹر انیس صدیقی ورنگل، قاضی حافظ محمد معین الدین حیدرآباد اور ڈاکٹر سید مقدوم ورنگل خصوصی خطاب فرمائیں گے۔
>
> *مہمانان اعزازی:* مولانا عبدالحفیظ قاسمی سرپرست جمعیت العلماء، مولانا عبدالرحمن صدر جمعیت العلماء، مولانا شاکر حسین امام جامع مسجد، مولانا ذاکر حسین امام مسجد عزیزیہ، مولانا فصیح الاسلام امام مدینہ مسجد، مفتی انصار امام ایک مینار مکہ مسجد، مفتی محمد مصطفیٰ رضا، محمد ادریس، مولانا رشید اور مولانا رضوان نوری شرکت فرمائیں گے۔
>
> *نعتیہ مشاعرہ:* مہمان شعراء میں ٹپیکل جگتیالی، اقبال درد، ناصر واحدی اور وحید گلشن جبکہ میزبان شعراء میں ڈاکٹر رحیم رامش، خواجہ مجتہد الدین، محمد سمیر رضا اور انس اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کریں گے۔
>
> جلسہ کی صدارت جناب محمد مجیب الرحمن سیکریٹری و کرسپانڈنٹ رحمان بی ایڈ کالج جنگاؤں فرمائیں گے۔
>
> آخر میں محمد جمال شریف ایڈووکیٹ نے تمام عاشقان رسول ﷺ سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی۔ انہوں نے بتایا کہ جلسہ کے اختتام پر رات 10 بجے ایک مینار مکہ مسجد میں نماز عشاء ادا کی جائے گی اور شرکاء کے لیے طعام کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے کنوینرس محمد رافع متین ایڈووکیٹ، محمد علیم، طارق الہی، محمد شاہنواز، عبدالمنان رازی اور سلمان ہیں۔
دستور نیوز