رنگشائ پیٹ میں حضرت خواجہ سید علی شاہ قادری چشتیؒ کا 29واں عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد۔
سابق وزیر و ایم ایل سی بسواراجو سرایہ اور جانشینِ عرس حویلی یحییٰ پاشا عرف شعیب بابا کی شرکت، خصوصی دعاؤں کا اہتمام
Hazrat Khwaja Syed Ali Shah Qadri Chishti 29th Urs Celebrated at Rangashaipet
ورنگل، 10 /ستمبر
(دستور نیوز)
رنگشائ پیٹ میں واقع حضرت خواجہ سید علی شاہ قادری چشتیؒ کے 29ویں عرس مبارک کی تقریبات عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئیں۔
اس روحانی تقریب میں سابق وزیر اور رکن قانون ساز کونسل بسواراجو سرایہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر جانشینِ عرس حویلی یحییٰ پاشا عرف شعیب بابا نے بھی شرکت کرتے ہوئے خصوصی دعائیں کیں۔

عرس مبارک کے موقع پر ملک و ملت کی سلامتی، امن و بھائی چارہ اور عوام کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔
اس تقریب میں مسلم کمیٹی ویلفیئر سوسائٹی کے صدر صادق پاشا، ابّو خان، سلیم، کانگریس قائد کوچن ایکامبرم، موگا رام موہن اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی اور خصوصی دعاؤں میں حصہ لیا۔

اس موقع پر اولیائے کرام کی تعلیمات اور ان کی روحانی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ مقررین اور شرکاء نے کہا کہ بزرگانِ دین کی تعلیمات محبت، امن، بھائی چارہ اور خدمتِ انسانیت کا درس دیتی ہیں۔
دستور نیوز ڈاٹ کام