Defense Minister Rajnath Singh was received by the state Chief Minister at Begumpet Airport

Defense Minister Rajnath Singh was received by the state Chief Minister at Begumpet Airport

تلنگانہ قومی
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا بیگم پیٹ ہوائی اڈے پر ریاستی وزیر اعلی نے کیا استقبال

 

حیدرآباد:-15/اکتوبر
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

ہندوستانی بحریہ کی طرف سے وقار آباد ضلع کے پڈورو منڈل میں قائم کئے جانے والے ریڈار اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کرنے پہنچے ہندوستان کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا بیگم پیٹ ہوائی اڈے پرچیف منسٹر ریونت ریڈی نے استقبال کیا۔

اس موقع پر مرکزی وزراء کشن ریڈی، بندی سنجے، ریاستی وزیر کونڈا سریکھا، رکن پارلیمنٹ کونڈا وشویشور ریڈی اور ایم ایل سی پٹنم مہیندر ریڈی وزیراعلیٰ کے ساتھ موجود تھے۔ موسم مناسب نہ ہونے کی وجہ سے وہ حیدرآباد سے بذریعہ سڑک پڈورو منڈل میں تقریب کے لیے روانہ ہوئے۔