پریس کلب ورنگل میں ہولی تہوار کا انعقاد ، رکن اسمبلی راجندرریڈی صحافیوںکے ساتھ مانئی ہولی

اضلاع کی خبریں
پریس کلب ورنگل میں ہولی تہوار کا انعقاد ، رکن اسمبلی راجندرریڈی صحافیوں کے ساتھ منائی ہولی

 

حیدرآباد/ورنگل:- 25/مارچ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

ہنمکنڈہ میں واقع ورنگل پریس کلب میں منعقدہ ہولی تہوار پروگرام میں رکن اسمبلی ورنگل ویسٹ نائنی راجندر ریڈی نے خصوصیت کے ساتھ شرکت کی۔رکن اسمبلی نے اس موقع پر جرنلسٹوں کو ہولی تہوار کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے جرنلسٹوں کے ساتھ ہولی کھیلا۔

اس موقع پر ایم ایل اے نائنی راجندر ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مجوزہ پارلیمانی انتخابات کے فوری بعد تمام مستحق صحافیوں کے لئے اراضیات و امکنہ جات کی فراہمی کے لئے اقدامات کریں گے۔انہوں نے ہولی کے رنگین تہوار پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس جشن کے اختتام سے پہلے انہوں نے تمام صحافیوں کو ہولی کی مبارکباد پیش کی۔