ہولی پرامن طریقے سے منائی جائے ۔ شراب پی کر گاڑیاں نہ چلائیں۔تالابوں میں نہاتے وقت احتیاط برتیں۔ ایس پی شری کرن کھرے آئی پی ایس۔

اضلاع کی خبریں
ہولی پرامن طریقے سے منائی جائے ۔ شراب پی کر گاڑیاں نہ چلائیں۔تالابوں میں نہاتے وقت احتیاط برتیں۔
ایس پی شری کرن کھرے آئی پی ایس۔

 

حیدرآباد/ بھوپال پلی:-24/مارچ
(دستور نیوز ڈاٹ کام)

ضلع جے شنکر بھوپال پلی کے ایس پی کرن کھرے آئی پی ایس نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ ضلع کے لوگوں کو ہولی تہوار کو پرامن طریقے سے منانا چاہیے۔

محکمہ پولیس کی جانب سے انہوں نے ضلع کے لوگوں کو ہولی کے موقع پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر ضلع کے تمام لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تہوار کو پرامن ماحول میں روایات کے مطابق اور کسی ناخوشگوار واقعہ کے بغیر منعقد کریں۔

انہوں نے خاص طور پر نوجوانوں کے لیے کہا کہ شراب کے نشے میں گاڑی چلانا جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی ر نگوں کا استعمال کریں اور کیمیکل استعمال نہ کریں۔ نوجوانوں سے کہا کہ ہولی کے تہوار کے بعد نشیبی علاقوں میں تالابوں میں نہانے کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

خصوصاً نوجوانوں کے والدین کو نصیحت کی جاتی ہے کہ وہ بچوں پر اپنی نظررکھیں اور انہیں صحیح آداب اخلاق و کردار سے آگاہ کریں۔ ایس پی کرن کھرے نے اوور سپیڈنگ، رایش ڈرائیونگ، ٹرپل ڈرائیونگ سے گریز کرنے اور اجنبیوں پر رنگ نہ پھینکنے کا مشورہ دیا ہے۔